ریاست اترپردیش کے ضلع بہرائچ کے قیصرگنج قصبہ سے بہرائچ آرہی ایک کار کی ٹکر ایک روڈویز بس سے ہو گئی جس میں 7 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ یہ ٹکر لکھنؤ بہرائچ شاہراہ پر تھانہ فخرپور کے تحت بسنتا پور کے نذیک ہوا۔
کار میں سوار 5 افراد اور بس میں سوار 2 افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں ضلع بہرائچ میڈیکل کالج میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا ہے۔
ڈاکٹر کے مطابق ان میں دو افراد کی حالت کافی تشویشناک ہے جنہیں لکھنؤ ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔ باقی زخمیوں کا علاج بہرائچ کے میڈیکل کالج میں کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ کار میں سوار سبھی افراد قیصرگنج سے بہرائچ مادھو ریتی آرہے تھے۔