ETV Bharat / state

جانوروں کے حملے سے عوام میں خوف

ریاست اترپردیش کے ضلع بہرائچ میں کترنیا گھاٹ جنگل سے متصل علاقے میں مسلسل جنگلی جانوروں کے حملے سے عوام میں خوف کا ماحول ہے۔

author img

By

Published : Jun 6, 2020, 5:10 PM IST

جانوروں کے حملے سے عوام میں خوف
جانوروں کے حملے سے عوام میں خوف

ذرائع کے مطابق بہرائچ کے کترنیا گھاٹ جنگل کے قریب گاؤں ڈلّا پوروا میں آج چھ بچے کھیت میں بنے مچان پر کھیل رہے تھے، جبکہ ایک بچہ مچان کے نیچے کھیل رہا تھا، تبھی جنگل کی جانب سے ایک تیندوے نے مچان کے نیچے کھیل رہے تین سالہ وکلپ نامی بچے پر حملہ کر دیا۔

معالے کو دیکھ مچان کے اوپر کھیل وکلپ کے بھائی بہن نے شور مچانا شروع کر دیا ، بچوں کی آواز سن گاؤں والے تیندوے کے جانب دوڑے ، لوگوں کو آتا دیکھ کر تیندوے نے بچے کو چھوڑ کر جنگل میں چلا گیا۔

جانوروں کے حملے سے عوام میں خوف ۔ویڈیو

تیندوے کے حملے سے بچہ شدید طور پر زخمی ہو گیا تھا جس سے اس کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر فاریسٹ آفیسر راشد جمیل جائے وقوع پر پہنچے اور تیندوے کے حملے سے بچے کی موت کی تصدیق کی ، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال روانہ کر دیا۔

اس دوران ڈبلیو ڈبلیو ایف کے ذریعہ ہلاک شدگان کے اہل خانہ کو 10 ہزار روپے مالی امداد کے طور پر دیئے گئے ہیں۔

وہیں دوسری جانب جنگل میں گشت کر رہے مرتیہا کوتوالی تھانہ کے دو پولیس اہلکاروں پر بھی تندوے نے حملہ کرکے زخمی کر دیا ، دونوں زخمی پولیس اہلکاروں کو مقامی ڈاکٹر سے ابتدائی طبی امداد دی گئی-

جنگل کے قریب آبادی والے علاقے میں مقیم عوام کا کہنا ہے کہ جنگلی جانوروں کے حملے سے وہاں قیام پذیر لوگوں میں خوف کا ماحول ہے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.