ETV Bharat / state

کنگنا کے خلاف غدار وطن کا مقدمہ درج

درخواست میں الزام لگایا گیا ہے کہ 27 اگست کو اداکارہ کنگنا راناوت نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے ٹویٹ کیا تھا، جس میں لکھا تھا کہ 'جدید بھارتیوں نے ذات پات کے نظام کو مسترد کردیا ہے'۔

author img

By

Published : Sep 26, 2020, 9:15 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع آگرہ کے ایک وکیل نے اداکارہ کنگنا راناوت کے خلاف غدار وطن کا مقدمہ درج کرنے کے لئے عدالت میں درخواست دی ہے، عدالت میں پیش درخواست کی سماعت 6 اکتوبر کو ہوگی۔

اداکارہ کنگنا راناوت کی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے، ضلع کے ایک وکیل نریندر سونی نے اداکارہ کنگنا رناوت کے خلاف غدار وطن کا مقدمہ درج کرنے کے لئے سی جے ایم عدالت میں درخواست دی ہے، وکلا نے کنگنا راناوت کے ایک ٹویٹ کو اس کیس کی بنیاد بنایا ہے۔

سی جے ایم عدالت میں کنگنا راناوت کے خلاف پیش درخواست کی سماعت 6 اکتوبر کو ہوگی، سی جے ایم عدالت میں ایڈووکیٹ نریندر سونی کے ذریعہ دی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ 27 اگست کو اداکارہ کنگنا راناوت نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے ٹویٹ کیا تھا، جس میں لکھا تھا کہ 'جدید بھارتیوں نے ذات پات کے نظام کو مسترد کردیا ہے'۔

''چھوٹے شہروں میں سب جانتے ہیں کہ قانون کے تحت یہ قابل قبول نہیں ہے، پھر بھی یہ کچھ لوگوں کو خوش کرنے کا ایک شرمناک طریقہ ہے، صرف ہمارے آئین نے اسے تحفظ کے طور پر برقرار رکھا ہے۔''

وکیل نریندر سونی کا کہنا ہے کہ اداکارہ کنگنا راناوت کا یہ ٹویٹ آئین اور ذات پات کے مخصوص جذبات پر ان کے عدم اعتماد کو بھڑکانے والا ہے لہذا ان کے خلاف غدار وطن کا مقدمہ درج کیا جانا چاہئے، سی جے ایم عدالت میں دی گئی درخواست پر 6 اکتوبر کو سماعت ہونی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.