ETV Bharat / state

Books Sold to Scrap Shopkeeper in Bareilly: ٹیچر نے ردّی دکاندار کو فروخت کی درسی کتابیں، مقدمہ درج - بریلی میں دکاندار کو کتابیں بیچنے پر استاد کے خلاف مقدمہ درج

ضلع بریلی میں ایک اسکول ٹیچر نے بچوں میں کتابیں تقسیم کرنے کے بجائے کباڑی کے یہاں بیچ دی۔ پولیس اس معاملے میں تحقیقات کر رہی ہے۔ primary school books sold to scrap shopkeeper

ٹیچر نے ردّی دکاندار کو فروخت کی درسی کتابیں، مقدمہ درج

author img

By

Published : Mar 6, 2022, 11:53 AM IST

ریاست اتر پدیش کے ضلع بریلی میں محکمہ بنیادی تعلیم کی جانب سے اسکولس میں بچوں کو کتابیں تقسیم نہیں کی گئیں اور ان کتابوں کو ردّی کے طور پر فروخت کر دیا گیا۔ A Case File against teacher for selling books to scrap Shopkeeper in Bareilly

ضلع بریلی کے ایک کباڑی کی دکان سے کتابوں کے 20 بنڈل ملنے کے بعد ہنگامہ کھڑا ہو گیا ہے۔ بلاک ایجوکیشن آفیسر نے تھانہ فرید پور میں نامعلوم ٹیچر اور کباڑی کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔ Bundles of books were found at scrap shop

پولیس نے برآمد ہونے والی تقریباً دو ہزار کتابیں اپنے قبضے میں لے لی ہے۔ پولیس نے کباڑی دکاندار اور ایک ای رکشہ ڈرائیور کو حراست میں لیا ہے۔ Scrap shopkeeper arrested in Bareilly

ٹیچر نے ردّی دکاندار کو فروخت کی درسی کتابیں، مقدمہ درج

محکمہ بنیادی تعلیم کے پرائمری اور جونیئر اسکولس میں دو ماہ قبل جنوری سنہ 2022 میں بچوں میں تقسیم کرنے کے مقصد سے کتابیں ٹیچر کے سپرد کی گئی تھیں۔ کورونا کی تیسری لہر کے دوران اسکول کو بند کر دیا گیا تو ٹیچر نے یہ کتابیں بچوں میں تقسیم نہیں کیں۔

بنیادی تعلیم افسر ونے کمار کو اطلاع موصول ہوئی کہ ضلع کی فریدپور تحصیل میں افضل نامی ایک کباڑی کے یہاں اسکول کی کتابیں فروخت کی جا رہی ہیں۔ ان کتابوں کو ایک ٹیچر ای رکشہ میں لیکر آیا ہے۔

بنیادی تعلیم افسر ونے کمار نے اپنے ماتحت بی ای او ششانک شیکھر مشرا کو فوراً موقع پر بھیجا تو ٹیچر فرار ہو چکا تھا۔ پولیس نے فیردپور کے مِردھان محلہ کے ای رکشہ ڈرائیور شیوم اور کباڑی افضل کو حراست میں لے لیا ہے۔ بی ای او کی تحریر پر پولیس نے نامعلوم ٹیچر، کباڑی اور ای رکشہ ڈرائیور کے خلاف کیس درج کرایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Free Book Distribution in Srinagar: سرینگر میں غریب طلبا کے درمیان مفت کتابیں تقسیم

ای رکشہ ڈرائیور نے بتایا کہ ان کتابوں کو ایک شخص نے فریدپور تک لانے کے لیے 150 روپے بطور کرایا طے کیا تھا۔ ٹیچر پہلے یہ کتابیں فروخت کرنے کے لیے بیسل پور روڑ پر واقع ایک کباڑی کے یہاں گیا، لیکن کباڑی نے رواں برس کے سیشن کی سرکاری کتابیں ہونے کی وجہ سے خریدنے سے انکار کر دیا۔ اس کے بعد ٹیچر نے فون پر افضل کباڑی سے کتابوں کا سودا کیا۔ کل 3200 روپیہ میں ٹیچر کتابیں فروخت کرکے فرار ہو گیا۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.