ETV Bharat / state

امروہہ میں لوٹ کے دوران تاجر کو گولی ماری - متاثرہ اوماوتی

امروہہ ضلع کے حسن پور کوتوالی علاقے میں دیوالی کی رات 5 بدمعاش جوتوں کے تاجر کے گھر میں گھس آئے اور اہل خانہ کو گن پوائنٹ پر لے کر لوٹ کی واردات کو انجام دیا۔ لوٹ کی مخالفت کرنے پر شرپسندوں نے مکان مالک کو گولی مار کر زخمی کردیا۔

A businessman was shot dead during a robbery in Amroha
امروہہ میں لوٹ کے دوران تاجر کو گولی ماری
author img

By

Published : Nov 15, 2020, 8:18 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع امروہہ کے حسن پور کوتوالی علاقے کی ایک کالونی میں دیوالی کی رات جوتا تاجر کے گھر داخل ہوئے بدمعاشوں نے تاجر کے گھر لوٹ کو انجام دیا۔

امروہہ میں لوٹ کے دوران تاجر کو گولی ماری

جوتوں کے تاجر اروند کمار کو لوٹ کی مخالفت کرنے پر شرپسند نے گولی مار کر زخمی کر دیا، ساتھ ہی مالک مکان کے بھائی پورن کو بھی شدید زخمی کردیا۔

اس کے بعد بدمعاش دو لاکھ روپے نقدی اور سونے کے زیور لے کر فرار ہوگئے۔ کیس کے بارے میں اطلاع ملنے پر پولیس کے اعلی عہدیداروں نے موقع کا دورہ کیا اور زخمیوں کو ہائر سینٹر ریفر کردیا گیا۔

A businessman was shot dead during a robbery in Amroha
امروہہ میں لوٹ کے دوران تاجر کو گولی ماری

متاثرہ اوماوتی نے بتایا کہ شرپسندوں نے دو لاکھ روپے سمیت سونے کا کنڈل لوٹ لیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پانچ کے قریب شرپسندوں نے اس کے گھر میں لوٹ کی ہے۔

لوٹ کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ آئی جی مرادآباد رامیت شرما نے سپرنٹنڈنٹ پولیس وپن ٹنڈا، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس اجے پرتاپ سنگھ کے ساتھ موقع واردات کا معائنہ کیا۔

امروہہ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ وپن ٹنڈا نے بتایا کہ حسن پور کوتوالی میں پانچ نامعلوم شرپسندوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور واردات کو بے نقاب کرنے کے لئے پولیس کی پانچ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور جلد ہی ملزم گرفتار کر لیے جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.