ETV Bharat / state

اعظم گڑھ: پولیس انکاونٹر میں بدمعاش ہلاک - پولیس انکاونٹر میں بدمعاش ہلاک

ریاست اترپردیش کے ضلع اعظم گڑھ کے رانی گنج علاقے میں پولیس نے ایک تصادم کے بعد’کچھا بنیا گروہ‘کے انعامی بدمعاش کو مار گرایا۔

پولیس انکاونٹر میں بدمعاش ہلاک
author img

By

Published : Oct 23, 2019, 3:21 PM IST

پولیس نے بتایا کہ اسپیشل ٹاسک فورس(ایس ٹی ایف) اور رانی گنج پولیس نے چوہرجن دیوی دھام کے نزدیک جنگل میں ہوئی تصادم میں ’کچھا بنیان گروہ‘ کے 50 ہزار روپئے کے انعامی بدمعاش ساجد عرف پتیلا ولد بھورا کو مار گرایا ہے۔ مارے گئے بدمعاش کے قبضے سے ایک پستول، ایک طمنچہ،ایک بندوق اور بھاری مقدار میں کارتوس برآمد کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تصادم میں مارا گیا ساجد قصائی ٹولہ بدھونا تھانہ کوتوالی ضلع قنوج کا رہنے والا تھا۔ رات میں تصادم کے دوران اس کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
ساجد پرتاپ گڑھ ضلع کے تہرے قتل کی واردات کے علاوہ اترپردیش کے مختلف اضلاع میں قتل و لوٹ کے معاملات میں پولیس کو مطلوب تھا۔ اس پر 15 سے زیادہ مقدمے درج ہیں۔ پرتاپ گڑھ نے اس پر 50 ہزار روپئے کے انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔

Intro:Body:

Wednesday

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.