ETV Bharat / state

اترپردیش: کورونا سے 974 متاثر، 14 ہلاک - total 974 corona case in utter pradesh

اترپردیش میں کورونا کا قہر مسلسل جاری ہے۔ سنیچر کے روز 125 نئے مریض سامنے آئے ہیں، جس کے بعد کورونا سے متاثرین کی تعداد 974 پہنچ گئی ہے۔ ریاست کے 49 اضلاع کورونا سے متاثر ہیں۔ وہیں ریاست بھر میں 14 کورونا مریضوں کی موت ہو چکی ہے۔

کورونا سے 974 متاثر، 14 ہلاک
کورونا سے 974 متاثر، 14 ہلاک
author img

By

Published : Apr 18, 2020, 10:15 PM IST

اتر پردیش میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ سنیچر کے روز 125 کورونا پازیٹیو مریض پائے گئے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ ان مریضوں میں 78 مریض تبلیغی جماعت سے منسلک ہیں۔

ریاست بھر میں اب تک 10813 افراد میں کورونا وائرس جیسے علامات پائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 31072 افراد آبزرویشن میں رکھے گئے ہیں۔ انسٹیٹیوٹ کورنٹائین میں 10234 افراد بھرتی ہیں۔ وہیں 66764 افراد نے 28 روز کے آبزرویشن پیریئڈ پورا کر لیا ہے۔ کورونا وائرس کی جانچ کے لیے اب تک 28484 سیمپل بھیجے جا چکے ہیں۔ ان میں سے 27262 نمونے منفی پائے گئے ہیں۔ 97836 مسافر الگ الگ جگہوں سے اب تک اتر پردیش آئے ہیں۔ ریاست کے بستی، وارانسی، بلند شہر، کانپور، لکھنؤ، میرٹھ، مرادآباد اور آگرہ سے کل 14 افراد کی موت ہو چکی ہے۔

اگر بھارت کی بات کریں تو کورونا وائرس سے 14 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں، جبکہ بھارت میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 480 ہو چکی ہے۔ کورونا وائرس سے متاثر افراد میں سے تقریبا دو ہزار افراد ٹھیک ہو چکے ہیں۔

وہیں اگر دنیا بھر کی بات کی جائے تو کورونا وائرس سے اب تک 22 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہیں۔ کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ڈیڈھ لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر افراد میں سے پانچ لاکھ سے زائد افراد ٹھیک ہو چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.