گاؤں والوں نے جب اس کی اطلاع پولیس کو دی تو ملزمہ ماں گھر سے فرار ہو گئی حالانکہ بعد میں اسے پکڑ لیا گیا۔ کچھ لوگ اس معاملے کو عاشقی سے جوڑ کر بھی دیکھ رہے ہیں حالانکہ ملزمہ نے ان تمام الزامات کو خارج کر دیا ہے۔
پولیس بچی کی موت کی وجہ اس کا قتل نہیں بلکہ اس کی بیماری مان رہی ہے، پولیس نے مزید بتایا کہ بچی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ اور اس کی ماں سے پوچھ گچھ جاری ہے۔
جبکہ پولیس سپرنٹنڈنٹ نے گاؤں والوں کے الزامات کو خارج کر دیا اور کہا ہے کہ ملزمہ نے اس واقعے کے بعد گھر میں آگ لگا دی جس کی ابھی تحقیقات جاری ہے۔
یہ پورا معاملہ تھانہ امليا سلطان پور علاقے کے گرام سوهی کا ہے۔ یہاں رہنے والی عبادت نام کی خاتون پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی شیرخوار بچی کو بیماری کی وجہ سے گھر میں زندہ ہی دفن کر دیا۔