ETV Bharat / state

گوتم بدھ نگر میں کورونا کے 95 نئے کیسز - گوتم بدھ نگر میں کورونا انفیکشن

ضلع گوتم بدھ نگر میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ضلع میں کورونا کے 95 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

گوتم بدھ نگر میں کورونا کے 95 نئے کیسز
گوتم بدھ نگر میں کورونا کے 95 نئے کیسز
author img

By

Published : Jun 13, 2020, 9:52 AM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر میں ایک دن میں سب سے زیادہ کورونا متاثر پائے گئے ہیں۔ ضلع میں 95 نئے کورونا متاثر پائے گئے ہیں۔ جس کے بعد ضلع میں کل تعداد 830 ہو گئی ہے۔ وہیں ایکٹیو مریضوں کی تعداد 341 تک جا پہنچی ہے۔ ضلع میں ہلاکتوں کی تعداد بھی 12 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں برولا گاؤں کا ایک 45 سالہ شخص کی موت ہوئی ہے۔

فی الحال گوتم بدھ نگر میں کورونا انفیکشن کے معاملات مسلسل رپورٹ ہورہے ہیں۔ ضلع میں ڈسچارج ہونے والے مریضوں کی کل تعداد 477 ہو گئی ہے اور ضلع میں 12 ہیلتھ کیمپ لگائے گئے ہیں۔ انتہائی حساس علاقوں میں ہیلتھ کیمپ لگائے گئے ہیں۔ مامورا، نٹھاری، صراف آباد، برولا، سیکٹر 8 ، سیکٹر 9 اور سیکٹر 10 میں صحت کے کیمپ لگائے گئے ہیں۔ جہاں 671 افراد کی اسکریننگ کی گئی ہے اور 17 مریض متاثر پائے گئے ہیں، جنہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
ضلع میں کورونا وائرس کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ 95 نئے انفیکشن پائے جانے کے بعد محکمہ صحت میں ہلچل مچ گئی۔ وہیں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 12 ہوگئی ہے اور کورونا متاثرہ کی کل تعداد 830 ہوگئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.