ETV Bharat / state

Road Accident in Fatehpur فتح پور میں سڑک حادثہ، نو افراد کی موت

author img

By

Published : May 16, 2023, 8:43 PM IST

اترپردیش کے ضلع فتح پور کے جہان آباد علاقے میں خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ جس کے نتیجے میں نو افراد کی موت ہوگئی۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے روانہ کیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

فتح پور: اترپردیش کے ضلع فتح پور کے جہان آباد علاقے میں منگل کو ٹینکر کی ٹکر سے تین پہیہ سواری گاڑی میں سوار نو مسافروں کی موت ہوگئی۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا' ضلع فتح پور میں سڑک حادثے میں ہوئے جانی نقصان کافی تکلیف دہ ہیں۔ میری تعزیت مغموم اہل خانہ کے ساتھ ہے۔ ضلع انتظامیہ کے افسران کو زخمیوں کے مکمل علاج کی ہدایت دی ہے اور دعا کی ہے کہ پر بھو زخمیوں کو جلد از جلد شفایاب کریں۔ ایس پی راجیش کمار سنگھ نے بتایا کہ ایک ٹیمپو میں سوار ہوکر نو لوگ شادی کے لئے لڑکی دیکھنے جہان آباد آرہے تھے، جبکہ دودھ سے لدا ٹینکر جہان آباد سے کانپور دیہات کے گھاٹم پور کی جانب جارہا تھا۔ آمنے سامنے کی ٹکر میں ٹیمپو سوار سبھی نو افراد کی موت ہوگئی۔

انہوں نے بتایا کہ سبھی مہلوکین کی شناخت ضلع اٹاوہ کے بنالی کالونی باشندہ سونے لال(50)، ان کا بیٹا انل، بہو یشودا(30)،پوتا لو(01)، پوتی اشرفی(05)،پوتی پلوی(02)،جبکہ دیگر ایک پوتی سومیہ زخمی ہوگئی۔ مہلوکین میں دیگر تین افراد کی شناخت کی کوششیں بھی کی جارہی ہیں۔ دودھ کا ٹینکر بلندشہر کا ہے جس کا ڈرائیور حادثے کے بعد فرار ہوگیا۔ ٹینکر پولیس کے قبضے میں ہے۔ ساتھ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے روانہ کر دیا ہے۔ اس حادثے کے بعد مہلوکین کے گاؤں میں غم کا ماحول ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Sirmaur Road Accident ہماچل پردیش میں میں سڑک حادثہ، چار لوگوں کی موت

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.