ریاست اترپردیش کے ضلع بلیا میں جمعرات کو عالمی وبا کورونا وائرس کے 87 نئے معاملات کے سامنے آنے کے بعد ضلع میں مجموعی متاثرین کی تعداد 939 ہوگئی۔
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ہری پرتاپ شاہی نے آج یہاں بتایا کہ آج 87 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد ضلع میں کورونا متاثرین کی تعداد 939 ہوگئی۔
انہوں نے بتایا کہ اب تک 554 مریض مکمل طور سے ٹھیک ہوچکے ہیں، جبکہ 376 مریضوں کا علاج مختلف ہسپتالز میں جاری ہے۔
واضح رہے کہ اب اترپردیش میں 58119 کوروناوائرس کے سے متاثرین افراد ہوگئے ہیں، جس میں 1298 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
خیال رہے کہ لاک ڈاؤن 2.0 بھی شروع ہوگیا ہے، جس کے تحت ایک نئی گائیڈ لائن جاری کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اب ہر ہفتے کے آخر میں سنیچر اور اتوار کو ریاست میں لاک ڈاؤن نافذ رہے گا۔