بارہ بنکی: ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں تیسری سرکار پروگرام کے تحت پنچایت فاؤنڈیشن اور سمردھی سنستھان Panchayat Foundation and Samardhi Sansthan کی جانب سے یوپی وسط کے اضلاع کے گرام پنچایت اراکین کی تربیت کے لئے ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔ ورکشاپ میں گرام پنچایت اراکین کو بتایا گیا کہ کس طرح سے اپنے علاقہ کی ترقی کی جا سکتی ہے، خاص بات یہ ہے کہ اس اہم ٹریننگ پروگرام سے 82 فیصد پنچایت اراکین غائب Panchayat members absent in training رہے۔
تیسری سرکار مہم کے کوارڈنیٹر چندر شیکھر پران نے بتایا کہ اس تربیت کا مقصد گرام پنچایت اراکین کو اتنا بیدار بنانا ہے کہ وہ ترقی کے لئے نئے نظریہ لا سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ اب سے قبل یہ ٹریننگ آن لائن ہو چکی ہے۔ اب آف لائن تربیت دی جا رہی ہے۔ ٹریننگ کے رسپانس کے سوال پر انہوں نے کہا کہ سب سے بڑا المیہ یہ ہے کہ گزشتہ برس ہوئے پنچایت انتخابات کے بعد 82 فیصد Panchayat Members Absent in Training گرام پنچایت اراکین بغیر مخالفت کے منتخب ہوئے ہیں۔ ایسے لوگ اس تربیت میں زیادہ دلچسپی نہیں لے رہے ہیں۔ Gram Panchayat Members Training
انہوں نے بتایا کہ اس تربیت میں 12 فیصدی میں سے وہ لوگ ہیں، جو بیدار ہیں۔ تمام گرام پنچایت اراکین کی تربیت ایک بڑا مسئلہ ہونے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ اسے اس طرح سے دیکھیے کہ جو بھی گرام پنچایت اراکین آ رہے ہیں، وہ اپنے علاقوں میں جاکر اس کی تشہیر کریں گے۔Panchayat Members Absent in Training
یہ بھی پڑھیں: Panchayat Members Demand Security:'انتظامیہ ہمیں تحفظ فراہم کرانے میں ناکام ہوچکی ہے'