ETV Bharat / state

بریلی میں خوفناک حادثہ، بچے سمیت آٹھ افراد زندہ جل گئے - road accident in Bareilly

اترپردیش کے بریلی میں ٹائر پھٹنے کے بعد ایک کار بے قابو ہو کر ڈمپر سے ٹکرا گئی۔ اس خوفناک سڑک حادثے میں کار میں سوار سات افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے۔ Eight People Burnt Alive in UP Bareilly Road Accident

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 10, 2023, 7:38 AM IST

بریلی: اترپردیش کے بریلی ضلع میں ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ ہفتہ کی رات 11 بجے بریلی نینیتال ہائی وے پر ایک کار کا ٹائر پھٹ گیا، جس کی وجہ سے کار ایک ڈمپر سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے دوران کار کے دروازے بند ہو گئے۔ ٹکر کے بعد کار میں آگ لگ گئی جس کے باعث ایک بچے سمیت آٹھ افراد کی زندہ جل کر موت ہوگئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی بریلی، آئی جی بریلی رینج سمیت کئی تھانوں کی فورس موقعے پر پہنچ گئی۔ تمام لاشوں کو گاڑی سے نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس نے مرنے والوں کی شناخت کر لی ہے۔ اس حادثے میں ڈمپر پر سوار لوگوں کو کوئی جانی نقصان نہیں پہنچا ہے۔

بریلی میں خوفناک حادثہ
بریلی میں خوفناک حادثہ

بھوجی پورہ تھانہ علاقہ میں نینی تال بریلی ہائی وے پر بہیڑی کے رہنے والے کچھ لوگ ایک شادی کی تقریب سے بریلی واپس آ رہے تھے۔ راستے میں گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا جس کی وجہ سے کار بے قابو ہو کر ڈیوائیڈر کو پار کرتے ہوئے ڈمپر سے ٹکرا گئی۔ دونوں گاڑیوں کے تصادم سے زوردار دھماکہ ہوا کہ گاڑی کے پہیے رگڑنے اور ٹکرانے سے کار میں آگ لگ گئی۔ اس دوران گاڑی کے تمام دروازے بند تھے جس کی وجہ سے کار میں سوار آٹھ افراد زندہ جل گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ اسی دوران کار اور ڈمپر میں آگ کے شعلے بھڑکتے دیکھ کر مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے فائر بریگیڈ کی مدد سے آگ پر قابو پالیا۔

بریلی میں خوفناک حادثہ
بریلی میں خوفناک حادثہ

مزید پڑھیں: کرناٹک میں خوفناک سڑک حادثہ، دو افراد زندہ جل کر ہلاک

اترپردیش میں دو مختلف حادثات میں تین دوستوں سمیت سات باراتیوں کی موت

ہماچل پردیش میں 6 کشمیری مزدور جاں بحق

بتایا جا رہا ہے کہ یہ کار بہیڑی تھانہ علاقہ کے نارائن نگلا کے رہنے والے فرقان نے بک کروائی تھی۔ یہ لوگ بریلی سے بہیڑی واپس آ رہے تھے۔ یہ حادثہ راستے میں پیش آیا۔ پولیس نے آٹھ افراد کی لاشیں برآمد کرکے پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی ہیں۔ مرنے والوں میں تین افراد کی شناخت ہو گئی ہے۔ تمام اعلیٰ افسران اور پولیس فورس جائے وقوع پر موجود ہے۔ فائر بریگیڈ نے گاڑی میں لگی آگ پر قابو پالیا۔ ڈمپر ڈرائیور فرار ہے۔ ایس ایس پی بریلی دھولے سشیل چندر بھان نے بتایا کہ حادثے میں ہلاک ہونے والے تمام لوگ بریلی شہر کے فہم لان سے شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد اپنے گھر بہیڑی جا رہے تھے۔ مرنے والوں ایک نوجوان عارف کی شادی ابھی آٹھ دن قبل ہوئی تھی۔ وہیں بہیڑی پولیس بھی موقعے پر پہنچ گئی ہے اور مہلوکین شناخت کی جا رہی ہے۔ پولیس نے جاں بحق ہونے والوں میں فرقان، عارف اور آصف کی شناخت کرلی ہے۔ تمام لوگ بہیڑی تھانہ علاقہ کے جام نگر کے رہنے والے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.