اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ Uttar Pradesh Chief Minister Yogi Adityanath نے ایک بار پھر اتر پردیش کے صنعتی ترقی کے اداروں میں پھیلی بدعنوانی پر بڑا قدم اٹھایا ہے۔ گریٹر نوئیڈا ڈیولپمنٹ اتھارٹی Greater Noida Development Authority اور اتر پردیش اسٹیٹ انڈسٹریل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (UPSID) کے آٹھ افسران کو معطل کر دیا ہے۔ ان کے خلاف بی جے پی رکن اسمبلی جیور(نوئیڈا) ٹھاکر دھریندر سنگھ نے وزیر اعلیٰ کو شکایت اور ثبوت پیش کیے تھے۔ وزیراعلیٰ کے حکم پر تمام 8 افسران و ملازمین کو معطل کر دیا گیا ہے۔
جن 8 افسران کو معطل کیا گیا:
حکومت سے موصولہ اطلاع کے مطابق گریٹر نوئیڈا میں تعینات UPSIDA کے ریجنل منیجر اجے دیپ سنگھ اور سدھیر کنوجیہ کو معطل کر دیا گیا ہے۔ گریٹر نوئیڈا اتھارٹی کے انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ میں تعینات مینک سریواستو کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔ مینک سریواستو پہلے UPSIDA میں تعینات تھے۔
![Officers Of Greater Noida Authority and UPSIDA Suspended: نوئیڈا اتھارٹی اور یوپی ایس آئی ڈی کے آٹھ افسران معطل](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/yogisuspended8officersofnoidaauthorityandupsid-up-noida-upur10010_26122021190832_2612f_1640525912_826.jpeg)
ان کے علاوہ سریش کمار، ایم ایس راوت، سی پی ورما، ایس کے گپتا اور گووند دکشٹ کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔ ان میں سے ایس کے گپتا کی موت ہوچکی ہے۔ ان سب کے خلاف جیور کے بی جے پی ایم ایل اے دھریندر سنگھ نے وزیر اعلیٰ کو دستاویزات بھیجے تھے۔ بلند شہر، گوتم بدھ نگر اور دہلی-این سی آر کے کئی کاروباریوں نے رکن اسمبلی کو شکایات دی تھیں۔
حکومت نے شکایات کی جانچ کی۔ تحقیقات میں حقائق اور شواہد درست پائے گئے ہیں۔ اس کے بعد ان تمام افسران کو معطل کر دیا گیا ہے۔
معاملہ کیا ہے؟
رکن اسمبلی دھیریندر سنگھ نے کہا، "بلندشہر ضلع کے سکندرآباد انڈسٹریل سائٹ Industrial Site سے متعلق ذمہ داریاں گریٹر نوئیڈا ریجنل آفس Greater Noida Regional Office سے چلائی جاتی ہیں۔ سکندرآباد انڈسٹریل ایریا میں پلاٹوں کی الاٹمنٹ Allotment Of Plots کی گئی تھی۔ جس میں تمام اصولوں کو نظرانداز کرتے ہوئے غلط طریقے سے پلاٹوں کی الاٹمنٹ کی گئی تھی۔ تاجروں کی جانب سے افسران کو شکایت کی گئی لیکن اس پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: Flat Owners Protest in Noida: ’مسائل حل نہ ہوئے تو اسمبلی الیکشن کا بائیکاٹ کریں گے‘
انہوں نے بتایا کہ بہت سے تاجر مجھ سے ملے اور معلومات دی، میں نے شکایت کی حمایت میں ٹھوس شواہد بھی فراہم کیے تھے۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور انڈسٹریل ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ Industrial Development Department کے ایڈیشنل چیف سکریٹری کو دستاویزات بھیجے گئے تھے، معاملے کی جانچ شروع ہوئی، شکایات درست پائی گئیں۔وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے حکم پر تمام 8 ذمہ دار افسران اور ملازمین پر کارروائی کی گئی ہے اور معطل کر دیا گیا ہے۔