ETV Bharat / state

مسلم ضعیف شخص کو تھوک چاٹنے پر کیا گیا مجبور - محبت علی نامی شخص ہرسانی کا شکار

ریاست اترپردیش کے سدھارتھ نگر ضلع ایک علاقے میں ایک 75 سالہ مسلم شخص کو جوتوں کی مالا پہنا کر اپنا تھوک چاٹنے پر مجبور کیا گیا۔ Old muslim man forced to lick spit and wear shoe garland in UP

75 yearr old forced to lick spit
75 yearr old forced to lick spit
author img

By PTI

Published : Dec 9, 2023, 7:02 AM IST

سدھارتھ نگر: سدھارتھ نگر کے ایک گاؤں میں ایک 75 سالہ ضعیف شخص کو جوتوں کی مالا پہننے اور اپنا تھوک چاٹنے پر مجبور کیا گیا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کو پیش آیا اور سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ایک ویڈیو کے ذریعے سامنے آیا۔

پولیس نے بتایا کہ متاثرہ محبت علی نامی شخص تیگھرا گاؤں کا رہنے والا ہے، جس کا چہرہ بھی سیاہی سے کالا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک شخص نے محبت علی متاثرہ شخص کے خلاف اپنی بیٹی کو نامناسب طریقے سے چھونے کی شکایت درج کروائی۔ پولیس نے محبت علی کی تذلیل اور انہیں ہراساں کرنے میں مبینہ طور پر ملوث چار افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

مزید پڑھیں: صرف 300 روپے کے قرض کے لیے مسلم نوجوان کی سر عام برہنہ کر کے پٹائی

مزید پڑھیں: میدک میں مسلم خاندان پر ہجومی حملہ، بی جے پی کارپوریٹر سمیت گیارہ کے خلاف مقدمہ درج

گولہورا پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او اجے ناتھ کنوجیا نے بتایا کہ ملزمان کی شناخت ظفر، امن پانڈے، اکھلیش ساہنی اور گھنشیام تیواری کے طور پر کی گئی ہے۔ کنوجیہ نے کہا کہ ان چاروں افراد کے خلاف انتہائی غلط طریقے سے پیش آنے، چوٹ پہنچانے، جان بوجھ کر توہین کرنے اور مجرمانہ دھمکی دینے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی ہند بالخصوص ریاست اترپردیش میں اس سے پہلے بھی اس طرح کے کئی واقعات پیش آچکے ہیں جس میں ضعیف افراد کو اس طرح تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ اس کے علاوہ اترپردیش میں ہجومی تشدد کے بھی کئی واقعات رونما ہوچکے ہیں۔ جن میں مسلم نوجوانوں کو نشانہ بنایا گیا اور انہیں ہراساں کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.