ETV Bharat / state

کووڈ-19 پازیٹیو مریض کی علاج کے دوران موت - محلہ گل شہید کو سینیٹائز کیا گیا ہے

ریاست اتر پردیش کے ضلع مراد آباد میں کورنا وائرس سے اب تک 110 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ یہاں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد سات ہو گئی ہے۔

کووڈ-19 پازیٹیو مریض کی علاج کے دوران موت

author img

By

Published : May 2, 2020, 5:20 PM IST

مراد آباد میں کرونا پازیٹیو مریضوں کی تعدات میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ جہاں ایک طرف کورونا پازیٹیو مریضوں کی تعدات اب تک مراد آباد میں 110 ہو چکی ہے تو وہیں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعدات سات ہو چکی ہے۔

متاثر ہوئے مریضوں میں سے اب تک 41 مریض صحیح ہو کر ہسپتال سے گھر بھیجے جا چکے ہیں۔ ضلع مراد آباد کے محلہ برولعان کے رہنے والے حاجی اشفاق حسین عمر 74 سال کی کورونا بیماری سے موت ہو جانے پر مرادآباد میں اب مرنے والوں کی تعدات سات ہو چکی ہے۔

حاجی اشفاق حسین کی حالت بگڑنے پر انہیں مراد آباد سے دہلی ریفر کیا گیا تھا۔ اشفاق حسین کی لاش مراد آباد لائے جانے کے بعد قبرستان گل شہید کے روشن میاں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ اسی کی وجہ سے محلہ گل شہید کو سینیٹائز کیا گیا ہے۔ مراد آباد کے ہسپتال میں تقریبا 62 کورونا پازیٹیو مریضوں کا علاج چل رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.