ETV Bharat / state

اورئیہ: قرنطینہ مرکز سے 69 تارکین وطن مزدور فرار

رکن اسمبلی نے تارکین وطن مزدوروں کو تسلی دی اور انہیں یقین دلایا کہ اب انہیں کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

author img

By

Published : May 3, 2020, 3:35 PM IST

اورئیہ: قرنطینہ مرکز سے 69 تارکین وطن مزدور فرار
اورئیہ: قرنطینہ مرکز سے 69 تارکین وطن مزدور فرار

ریاست اتر پردیش کے اورئیہ میں کورنٹائن کئے گئے 69 تارکین وطن مزدور فرار ہوگئے۔ لیکن پولیس نے ناقہ بندی کر ایک کلومیٹر دور قومی شاہراہ پر انہیں پکڑ لیا۔

اس دوران تارکین وطن مزدوروں نے الزام لگایا کہ ضلع انتظامیہ انہیں وقت پر اچھا کھانا مہیا نہیں کررہی ہے۔ جس کی وجہ سے فاقہ کشی کی نوبت آ گئی ہے۔

پولیس نے سب کو سمجھانے کی کوشش کی۔ لیکن مہاجر مزدور کسی کی بات سننے کو تیار نہیں تھے۔

تارکین وطن مزدوروں نے الزام لگایا کہ 'اس سے قبل بھی انہوں نے ضلع انتظامیہ کو آگاہ کیا تھا۔'

مزدوروں کا کہنا ہے کہ اگر وہ کھانے کی مانگ کرتے ہیں تو ان کے ساتھ بدسلوکی کی جاتی ہے۔

موقع پر پہنچے سی او سٹی نے بتایا کہ تمام تارکین وطن مزدوروں کو واپس گیسٹ ہاؤس لایا گیا ہے۔

وہیں رکن اسمبلی نے تارکین وطن مزدوروں کو تسلی دی اور انہیں یقین دلایا کہ اب انہیں کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.