ETV Bharat / state

بارہ بنکی: وزیراعلیٰ اجتماعی شادی اسکیم کے تحت 63 جوڑوں کی شادی - تقریب بلاک سطح پر منعقد

وزیراعلیٰ اجتماعی شادی اسکیم کے تحت عریب اور بے سہارا لڑکیوں کی شادی ضلع سطح پر کرائی جاتی تھی لیکن رواں برس کووڈ-19 کے سبب یہ تقریب بلاک سطح پر منعقد کرائی گئی۔

بارہ بنکی: وزیراعلیٰ اجتماعی شادی اسکیم کے تحت 63 جوڑوں کی شادی

author img

By

Published : Dec 8, 2020, 6:45 PM IST

ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں منگل کے روز 'وزیراعلیٰ اجتماعی شادی اسکیم' کے تحت تمام 16 بلاک میں 63 جوڑوں کا نکاح کرایا گیا۔

بارہ بنکی: وزیراعلیٰ اجتماعی شادی اسکیم کے تحت 63 جوڑوں کی شادی

کووڈ-19 کی وباء کے بعد اس اسکیم کے تحت پہلی دفعہ یہ تقریب منعقد کی گئی۔ اس میں کووڈ-19 کی گائیڈ لائین کے تحت تمام احتیاط اور سماجی فاصلے کا خاص خیال رکھا گیا۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ اجتماعی شادی اسکیم کے تحت عریب اور بے سہارا لڑکیوں کی شادی ضلع سطح پر کرائی جاتی تھی لیکن رواں برس کووڈ-19 کے سبب یہ تقریب بلاک سطح پر منعقد کرائی گئی۔ بارہ بنکی کے سول لائین میں واقع بنکی بلاک کے آڈٹوریم میں 7 جوڑوں کی شادی ہوئی۔

وہیں رکن پارلیمان اوپیندر راوت نے نئی زندگی شروع کرنے والے تمام جوڑوں کو مبارکباد پیش کئے اور ان کی آنے والی زندگی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں دعائیں دیں۔

محکمہ سماج کلیان کی جانب سے منعقد کرائی جانے والی اس تقریب میں اس دفعہ کووڈ-19 کے سبب خصوصی انتظامات کئے گئے۔ تمام جوڑوں کو ماسک اور سینیٹائیزر دستیاب کرایا گیا اور حضب ضرورت سماجی فاصلے کا بھی خیال رکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ممتاز پارک: نام تبدیلی کے بعد مختار عباس نقوی نے نئے نام کا افتتاح کیا

واضح رہے کہ غریب بے سہارا لڑکیوں کی باعزت شادی کے لیے یہ اسکیم شروع کی گئی تھی۔ رواں برس ایک جوڑے کی شادی پر 51 ہزار روپے خرچ کیے گئے ہیں۔وہیں لڑکیوں کو دہیز کے ساتھ ساتھ کھانے پینے کا انتظام بھی کیا جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.