ETV Bharat / state

Omicron scare Many People missing: اومیکرون کا خطرہ، بیرون ممالک سے واپس لوٹے متعدد فراد لاپتہ

عالمی وبا کورونا وائرس کے نئے ویرئینٹ اومیکرون کے پھیلاؤ پر Omicron in India قابو پانے کے لیے محکمہ صحت نے متعدد اقدامات کیے ہیں۔ اس کے باوجود متعدد افراد ایسے ہیں جو Omicron scare Many People missing سرویلانس ٹیم کو چکمہ دے کر لاپتہ ہیں۔

اومیکرون کا خطرہ، بیرون ممالک سے واپس لوٹے متعدد فراد لاپتہ
author img

By

Published : Dec 14, 2021, 4:31 AM IST

بیرون ممالک سے واپس لوٹنے والے شہریوں نے محکمہ صحت کو پریشانی میں ڈال دیا ہے۔ متعدد شہری، بیرون ممالک سے واپس لوٹکر بریلی آرہے ہیں۔ انتظامیہ، پولیس اور محکمہ صحت کی نگرانی سے بچنے کے لیے یہ لوگ سرویلانس ٹیم کو چکمہ دے رہے ہیں۔ اب تک ان میں سے 17 لوگ لاپتہ Omicron scare Many People missing ہیں۔ وجہ یہ بتائی جارہی ہے کہ انہوں نے سرویلنس ٹیم کو اپنا پتہ اور فون نمبر غلط بتایا تھا۔

دنیا بھر میں اومیکرون کا اثر سامنے آنے کے بعد بیرون ممالک میں مقیم بھارتی شہری تیزی سے اپنے وطن واپس لوٹ رہے ہیں۔ دوسری جانب بیرون ممالک سے آنے والے افراد کی نگرانی بھی تیز کردی گئی ہے۔ اس کے باوجود ضلع سے متعدد افراد لا پتہ ہیں۔ ان میں سے کچھ اومیکرون سے متاثرہ ممالک سے واپس لوٹے ہیں۔

آئی ڈی ایس پی انچارج ڈاکٹر انوراگ گوتم نے محکمہ صحت کے اعلیٰ افسران کو رپورٹ پیش کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اب تک ضلع بریلی میں بیرون ممالک سے کل 61 لوگ آئے ہیں۔ ان میں سے 41 لوگوں کو سریولنس یعنی نگرانی ٹیم ٹریس کر چکی ہے۔ نگرانی کے دوران معلوم ہوا کہ بیرون ممالک سے آنے والے افراد میں سے 19 افراد ہائی رسک ممالک یعنی ان ممالک سے واپس آئے ہیں، جو اومکرون سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ دوسری جانب سرویلنس ٹیم کے لیے لمحہ فکر یہ ہے کہ ان ممالک سے واپس آنے والے 17 افراد کا تاحال سراغ نہیں مل سکا۔ انہوں نے اپنا پتہ اور غلط موبائل نمبر دیا تھا۔

اومیکرون سے متاثرہ ممالک کے لوگ ضلع بریلی کے مختلف علاقوں میں واپس لوٹکر آئے ہیں۔ چار لوگ قصبہ دھورا ٹانڈہ میں، چار پربھات نگر میں، چار ایکتا نگر میں، تین چاہ بائی میں، دو راجندرنگر میں، ایک ساہو کارہ میں اور ایک سنجے نگر سو فوٹا روڈ علاقے کا باشندہ ہے۔ غیر ملکیوں کی نگرانی کے لیے ریپڈ ریسپانس ٹیم کے ساتھ ساتھ ایئرپورٹ، بس اسٹینڈ اور ریلوے اسٹیشن پر سرویلنس ٹیم بھی تیار ہوگئی ہے۔ ہر جگہ مریضوں کی جانچ کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.