نوئیڈا: ریاست اتر پردیش نوئیڈا کے چھلیرا گاؤں میں رات کھانا پکانے کے دوران گیس سلنڈر پھٹ گیا۔ اس حادثے میں گھر میں موجود 6 افراد شدید جھلس گئے۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور مقامی پولیس کی ٹیم موقعے پر پہنچ گئی۔ پولیس نے تمام 6 شدید جھلسے زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا ہے۔ بعض 30 فی صد سے زیادہ جھلسے ہیں۔ جھلسنے والوں کے نام گنیش، سلام، استخار، نیرج اور بھیم سینی ہے۔
فائر بریگیڈ کی ٹیم نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس واقعہ میں 2 لوگ شدید طور پر جھلس گئے ہیں،جن کی حالت تشویشناک ہے۔ گوتم بدھ نگر کے چیف فائر آفیسر پردیپ کمار نے بتایا کہ کل رات سیکٹر 39 تھانہ علاقہ میں واقع چھلیرا گاؤں کے ایک مکان میں آگ لگ گئی۔ حادثہ کھانا پکانے کے دوران پیش آیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ چھوٹا گیس سلنڈر پھٹنے سے یہ حادثہ پیش آیا۔ گیس سیلنڈر کے پھٹنے کی آواز سے اطراف و اکناف میں پریشانی کا ماحول پیدا ہو گیا۔
مزید پڑھیں: Man Crash Under Wheel بس کے نیچے سو رہا نوجوان کچل کر ہلاک
پردیپ کمار کا کہنا ہے کہ کبھی بھی چھوٹے گیس سلنڈر پر کھانا پکانا نہیں چاہیے۔ ایسے میں حادثے کا امکان اور بڑھ جاتا ہے۔ چھوٹے گیس سلنڈر کی تہہ بہت پتلی ہوتی ہے جس کی وجہ سے یہ پھٹ جاتا ہے اور بڑا حادثہ پیش آسکتا ہے۔ یہ خطرناک چیز ہے، لوگ کھانا پکانے کے لیے بڑے گیس سلینڈر کا استعمال کریں۔