بہرائچ: اتر پردیش میں ضلع بہرائچ کے جرول روڈ علاقے میں بدھ کے روز روڈ ویز بس اور ٹرک کے بیچ زبردست ٹکرمیں پانچ مسافروں سمیت چھ افراد کی موت ہو گئی اور 13 دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر دنیش چندرا نے بتایا کہ مسافروں سے بھری روڈ ویز کی بس کو بہرائچ لکھنؤ قومی شاہراہ پر گھاگھرا گھاٹ کے قریب ایک ٹرک نے ٹکر مار دی حادثے میں بس کے پانچ مسافر اور ٹرک ڈرائیور ہلاک ہو گئے، جب کہ 13 افراد زخمی ہوئے جنہیں علاج کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال اور کمیونٹی ہیلتھ سینٹر (سی ایچ سی) مصطفی آباد میں داخل کرایا گیا ہے۔6 deas as bus truck collides in Bahraich
وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بہرائچ میں سڑک حادثے میں جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ مرحوم کی روح کے سکون کی دعا کرتے ہوئے انہوں نے سوگوار کنبے کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ مسٹر یوگی نے ضلع انتظامیہ کے افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ زخمیوں کو فوری طور پر ان کے مناسب علاج کے لیے اسپتال لے جائیں۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی۔
ضلع مجسٹریٹ نے بتایا کہ آج صبح یہ حادثہ گاؤں تپسیپا پانی کے ٹینک کے قریب اس وقت پیش آیا جب روڈ ویز کی بس لکھنؤ سے بہرائچ کی طرف آرہی تھی جب کہ ٹرک بہرائچ سے لکھنؤ کی طرف جا رہا تھا کہ دونوں آمنے سامنے ٹکرا گئے۔ اس حادثے میں بس کے پانچ مسافروں اور ٹرک ڈرائیور کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ مرنے والوں کی شناخت کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Road Accident In Shivpuri شیو پوری میں ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے ڈرائیور کی موت
یواین آئی