سکھوں کے پہلے گرو گرو نانک دیو کا 551 پرکاش تہوار منایا جا رہا ہے، ان کی پیدائش سنہ 1469 میں کارتک پورنما کے دن گروتالونڈی کے ننکانہ صاحب میں ولادت ہوئی تھی، کارتک پورنیما کا دن ہر برس گرونانک دیو سکھ فرقے کے علاوہ دیگر پنجابی فرقے سے تعلق رکھنے والے افراد بھی گرو نانک دیو کی یوم پیدائش کو پرکاش پرو کے طور پر مناتے ہیں لیکن رواں برس کورونا انفیکشن کو دیکھتے ہوئے اور حکومتی گائیڈ لائن کا خیال رکھتے ہوئے مخصوص طور پر لنگر کا اہتمام کیا گیا۔
ضلع میرٹھ میں بھی آج شہر و اطراف کے سبھی گردواروں میں کیرتن اور اکھنڈ پاٹھ کا اہتمام کیا گیا، شہر کے مشہور تھاپر نگر گردوارے میں گرو گرنتھ صاحب کا پاٹھ کیا گیا، گرو پرو کے اس خاص تہوار پر سکھ طبقے کے عقیدت مندوں نے گردواروں میں آکر عقیدت پیش کی۔
شبد کیر تن اور پاٹھ کے بعد تبرک کے طور پر لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا، گردوارہ صاحب کے گرنتھی نے گرو گرنتھ صاحب کا پاٹھ کرتے ہوئے گرونانک دیو کی تعلیمات اور عالم انسانیت کے لیے دیے گئے پیغامات کو ختم کرنے کی بات کہی۔
گرو نانک کے یوم پیدائش کے موقع پر گرودواروں میں گرو گرنتھ صاحب کا اکنھنڈ پاٹھ کا اہتمام کیا جا رہا ہے، وہیں ملک میں کورونا وائرس کے خاتمے کی بھی دعا کی جا رہی ہے۔ سکھ مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد کا ماننا ہے کہ ملک میں جب بھی کوئی پریشانی آتی ہے تو گرو کی مہربانی سے سب دور ہو جاتی ہے۔