ETV Bharat / state

رامپور میں 545 لیٹر شراب ضبط،21 افراد گرفتار - غیرقانونی شراب

رامپور کے پولیس کپتان شگن گوتم نے ضلع میں ملاوٹی اور غیرقانونی شراب بنانے اور زائد رقم کے ساتھ فروخت کرنے والوں کے خلاف مہم شروع کی ہے۔

545 liters of liquor seized, 21 arrested in rampur
رامپور میں 545 لیٹر شراب ضبط،21 افراد گرفتار
author img

By

Published : Jul 6, 2020, 2:12 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع رامپور میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 545 لیٹر غیرقانونی شراب ضبط کیا ہے۔ اس کے علاوہ 21 ملزمین کو جیل بھیجا ہے۔

رامپور کے پولیس کپتان شگن گوتم کے ذریعہ ضلع میں شراب بنانے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف مہم شروع کی ہے۔ اس کے تحت پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے دفعہ 60 ایکٹ کے تحت کاروائی کی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ تھانہ ملک پولیس نے پانچ لوگوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 125 لیٹر غیرقانونی شراب برآمد کی۔

تھانہ ملک پولیس نے دو افراد کو 120 لیٹر شراب کے ساتھ گرفتار کیا۔

تھانہ بلاسپور پولیس نے چار لوگوں کو 120 لیٹر شراب کے ساتھ اور تھانہ سول لائن پولیس نے پانچ افراد کو 80 لیٹر شراب کے ساتھ گرفتار کیا۔

مزید پڑھیں: رامپور: ذہنی طور پر معذور شخص کو ہسپتال پہنچایا گیا

اسی طرح تھانہ پٹواری پولیس نے ایک شخص کو 40 لیٹر شراب اور تھانہ کھجوریہ پولیس نے ایک شخص کو بیس لیٹر غیرقانونی شراب کے ساتھ گرفتار کرکے ان کے خلاف کاروائی کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.