ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
واضح رہے کہ آج کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی (کے جی ایم یو) کے ذریعہ دی جانے والی مثبت مریضوں کی رپورٹ میں 53 نئے کیس سامنے آئے ہیں، جن میں سے نو مریض لکھنؤ کے ہیں اور بقیہ 44 دیگر اضلاع ریاستوں سے ہیں، جن کو محکمہ صحت نے لکھنؤ میں ہی کوارنٹین کردیا ہے۔
لکھنؤ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، جس سے اب محکمہ صحت کی پیشانی پر تشویش صاف طور پر محسوس کی جاسکتی ہے۔
دراصل گزشتہ دونوں محکمہ صحت کو صدر اور نظیرآباد سے سب سے زیادہ کورونا وائرس سے متاثرہ مریض ملے تھے۔
واضح رہے کہ مریضوں کی آمد کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ صدر اور نظیرآباد کے علاقے میں کوروناوائرس کے نمونوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔
اس کے بعد روزانہ نمونے بھیجے جارہے ہیں، جس میں آج کی رپورٹ کے مطابق لکھنؤ اور دیگر ریاستوں کے نو مزید اضلاع سے 44 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔

دارالحکومت میں آج جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 53 نئے مریضوں کو کورونا وائرس کا خطرہ لاحق ہے۔
اسی طرح صدر نظیرآباد اور ٹوپخانہ کے علاقے سے نو نئے مریض ہیں، تاہم مریضوں کو آئی سولیشن میں رکھا جاتا ہے۔
وہیں دوسری جانب محکمہ صحت باقی لوگوں کی فہرست تیار کررہا ہے، اب نو کورونا مثبت مریضوں کی آمد کے بعد دارالحکومت میں مریضوں کی مجموعی تعداد 116 ہوگئی ہے۔
اگر 44 دیگر ریاستوں کے کورونا مثبت مریضوں کو اس میں شامل کیا جائے تو دارالحکومت میں مریضوں کی تعداد 160 ہوجاتی ہے۔
خیال رہے کہ ریاست بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد 931 تک پہنچ گئی ہے، نئے معاملوں میں دارالحکومت لکھنؤ کے زیادہ سے زیادہ تعداد میں مریض شامل ہیں۔
کے جی ایم یو نے 1062 کورونا نمونوں کی تفتیش کی۔ ان میں سے کورونا کے 82 نئے مریض سامنے آئے ہیں، جن میں لکھنؤ کے 53، آگرہ کے 26 اور سیتاپور کے تین کیسز شامل ہیں۔
لکھنؤ میں داخل ہونے والے 53 مثبت نمونوں میں بہت سے خواتین مرد ہیں۔
جبکہ وہیں دوسری جانب آگرہ سے نکلے 26 مریضوں میں 8 خواتین اور 18 مرد ہیں۔
واضح رہے کہ ان سب کو آگرہ ضلع کے ایس این ایم سی اور لکھنؤ کے ہسپتال میں داخل کر آئیسولیٹ کیا گیا ہے۔
ریاست بھر میں گھروں میں قید مریضوں کی تعداد 10841 ہے۔ اس کے ساتھ ہی ریاست بھر میں 1025 مریضوں کو آئیسولیشن وارڈ میں داخل کیا گیا ہے۔