اترپردیش میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد میں مسلسل کچھ حد تک کمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ریاست میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3,249 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، وہیں صرف 48 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
لکھنؤ میں آج 409 مثبت کیسز پائے گئے ہیں۔ ساتھ ہی 9 لوگوں کی موت بھی ہوئی ہے۔ وہیں، 525 مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔
لکھنؤ میں مریضوں کی تعداد 57,062 ہے جبکہ 50,937 صحتیاب ہوئے ہیں اور 764 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
اترپردیش میں ایکٹیو کیسز کی بات کریں تو سب سے زیادہ لکھنؤ میں 5,368 ہیں۔ راحت کی بات یہ ہے کہ اب شہر میں کورونا مثبت کیسز کم آرہے ہیں۔