لكھنو : ملک میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے، کورونا کے کیسز میں ہر روز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ جس کے پیش نظر یوگی آدتیہ ناتھ نے کورونا سے لڑنے کے لئے ریاست بھر میں 52 ہزار بیڈ تیار کرنے کا ہدف رکھا تھا. جس میں سے اب تک 48 ہزار بیڈ تیار کر لئے گئے ہیں. اگلے ایک دو دن میں باقی بیڈ تیار کر لئے جایئیں گے ، وہیں جن اضلاع میں وینٹی لیٹر نہیں ہیں، ان میں پانچ وینٹی لیٹر دیے جانے کی وزی اعلی نے ہدایت دی ہے .
اس دوران اترپردیش کے اپر چیف سکریٹری داخلہ اونیش اوستھی نے لوک بھون میں ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ وزیر اعلی نے ہدایت دی یے کہ 'دوسرے ریاست سے آنے والے تمام مزدوروں کے ساتھ باوقار سلوک کیا جائے. اور ان کو گھر تک پہنچانے کی مضبوط نظام کئے جائیں. اونیش اوستھی نے یہ بھی بتایا کہ ریاست میں اب تک 6 لاکھ مزدور آ چکے ہیں، ان کی طبی اسکریننگ کرانے کے بعد ضرورت کے مطابق كورنٹائن میں بھیجا جا رہا ہے.
اونیش اوستھی نے بتایا کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ہدایت دی ہے کہ جن 40 اضلاع میں دوسرے ریاست سے ٹرینیں آ رہی ہیں، وہاں بسیں پہنچا دی جائیں، تاکہ مزدوروں کو ان کے گھر تک پہنچنے میں کوئی پریشانی نہ آنے پائے. انہوں نے یہ بھی کہا کہ ریاست میں ہفتہ کو شارجہ سے ایک پرواز بھی آئے گی. وہیں كووڈ اور نان كووڈ ہسپتالوں کو الگ الگ قائم کرنے کے لئے سی ایم نے آج جائزہ لیا ہے۔جس کے بعد ہاٹ سپاٹ، منڈی، ہسپتال کے ارد گرد کے علاقوں کو سینیٹائز کرنے کا حکم دیا ہے۔
وہیں لاک ڈاؤن کے دوران ریاست میں 1 لاکھ 14 ہزار افراد کے خلاف دفعہ 188 کے تحت 39 ہزار 439 ایف آئی آر درج کی جا چکی ہے. 37 ہزار گاڑیاں سيج کئے گئے ہیں. 16 کروڑ 16 لاکھ روپے جرمانے کے طور پر وصول کیے گیے ہیں۔ وہیں 67 اضلاع میں 452 ہاٹ سپاٹ علاقے ہیں. ان میں 8 لاکھ 42 ہزار مکانوں میں تقریبا 47 لاکھ لوگوں کے تمام ضروریات کی چیزیں مہیا کرائی جا رہی ہے ۔وہیں پردیش میں کافی تعداد میں صنعت شروع بھی کرا دی گئی ہے.
محکمہ صحت کے چیف سکریٹری امت موہن پرساد نے بتایا کہ ریاست میں کورونا کے اکٹیو کیس 1821 ہیں.جبکہ علاج ہونے والوں کی تعداد 1261 ہے. ریاست میں اب تک 3145 کیس سامنے آ چکے ہیں. تمام کیس 68 اضلاع سے آئے ہیں. ان 68 اضلاع میں سے 9 اضلاع میں موجودہ وقت میں کوئی بھی فعال کیس نہیں ہے.ریاست میں کورونا سے اب تک 63 لوگوں کی موت ہوئی ہے.