ETV Bharat / state

نوئیڈا: ڈرائیونگ لائسنس کے ٹائم سلاٹ میں اضافہ - ڈرائیونگ لائسنس

نوئیڈا میں ٹائم سلاٹ کی عدم دستیابی کی وجہ سے لوگوں کی بڑی تعداد ڈرائیونگ لائسنس حاصل نہیں کر پا رہی تھی۔ لوگ پریشان ہو رہے تھے اور محکمہ ٹرانسپورٹ کے چکر لگارہے تھے۔

ڈرائونگ لائسنس کے ٹائم سلاٹ میں اضافہ
ڈرائونگ لائسنس کے ٹائم سلاٹ میں اضافہ
author img

By

Published : Oct 19, 2021, 7:17 AM IST

Updated : Oct 19, 2021, 9:08 AM IST

نوئیڈا: ڈرائیونگ لائسنس کے لیے لوگوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر مستقل ڈرائیونگ لائسنس کے لیے ٹائم سلاٹ میں 50 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ اس کے بعد گوتم بدھ نگر کے درخواست گزاروں کو روزانہ 225 ٹائم سلاٹس ملیں گے۔

کورونا کے دوران لوگوں کو ریلیف دیتے ہوئے حکومت نے ڈرائیونگ لائسنس اور گاڑی سے متعلق تمام کاغذات کی میعاد 30 ستمبر تک بڑھا دی تھی تاہم آخری تاریخ میں توسیع کے بعد بھی ٹائم سلاٹ کی عدم دستیابی کی وجہ سے لوگوں کی بڑی تعداد ڈرائیونگ لائسنس حاصل نہیں کر پا رہی تھی۔

آر ٹی او انتظامیہ اے کے پانڈے کے مطابق بڑی تعداد میں درخواستوں کی وجہ سے 90 دن کے مستقل لائسنس کی ویٹنگ لسٹ جاری کی گئی ہے۔ لوگ ٹائم سلاٹ کے لیے محکمہ ٹرانسپورٹ جا رہے ہیں لیکن سسٹم آن لائن ہونے کی وجہ سے ان کی مدد ممکن نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Cruise Party Case: شاہ رخ خان کے ڈرائیور کو سمن

انہوں نے بتایا کہ کمرشل گاڑیوں کی فٹنس کے لیے ٹائم سلاٹس پہلے ہی بڑھا دیے گئے ہیں۔ پہلے فٹنس کے لیے 80 سلاٹس تھے لیکن اب انہیں بڑھا کر 100 سلاٹس کر دیا گیا ہے۔ تاہم اب فٹنس کے لیے زیادہ بھیڑ نہیں ہے۔

Last Updated : Oct 19, 2021, 9:08 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.