ETV Bharat / state

آگرہ۔لکھنو ایکسپریس وے پر بس حادثہ، 50 مسافر زخمی

اترپردیش کے ضلع مین پوری کے کرہل علاقے میں کٹھپھوری کے نزدیک آگرہ۔لکھنو ایکسپریس وے پر دہلی سے بہار جارہی ایک پرائیویٹ بس ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر پلٹ جانے سے اس میں سوار 50مسافر زخمی ہوگئے۔

author img

By

Published : Jul 7, 2021, 10:45 PM IST

آگرہ۔لکھنو ایکسپریس وے پر بس حادثہ،50مسافرزخمی

وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اس حادثے کے بعد متعلقہ افسران کو متاثرین کے لئے فوران راحت رسائی کا کام شروع کرنے کی ہدایت دی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق آگرہ لکھنو ایکسپریس وے پر کرہل علاقے میں نورمئی کے سامنے سنگ میل 82کےنزدیک رات تقریبا پونے دو بجے ڈرائیور کو جھپکی آنے کی وجہ سے بس بے قابو ہوکر ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر پلٹ گئی۔ اس حادثے میں 50سے زیادہ مسافر زخمی ہوگئے۔ اطلاع پر موقع پر پہنچی پولیس نےزخمیوں کو سیفئی میڈیکل یونیورسٹی بھیج دیا گیا ہے۔ بس میں 75مسافر سوار تھے۔

مزید پڑھیں:

بارہ بنکی: سڑک حادثے میں کار سوار شخص کی موت، 4زخمی

اس درمیان سیفئی میڈیکل کالج کے وائس چانسلر پروفیسٹر رما کانت یادو نے بتایا کہ بس حادثے میں شدید طور سے زخمی 22مسافروں کا علاج یہاں کرایا جارہا ہے جبکہ دیگر زخمیوں کو مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ زخمیوں میں 6مسافروں کی حالت نازک ہے۔

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.