وبائی امراض کی تباہی کے درمیان اب معمولی سی راحت کی خبر سامنے آئی ہے۔ نوئیڈا ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے نوئیڈا شہر میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کو علاج کی فراہمی کے لئے ایک اہم اقدام اٹھایا ہے۔ شہر کے سیکٹر 21 میں واقع اسٹیڈیم کی شوٹنگ رینج میں کووڈ 19 اسپتال بنایا گیا ہے۔ اس اسپتال میں آکسیجن بیڈ تیار ہیں۔ ڈاکٹر، نرسنگ عملہ اور پیرا میڈیکل عملہ کو تعینات کردیا گیا ہے۔ آج سے یہاں مریضوں کی بھرتی شروع ہوگی۔
نوئیڈا اتھارٹی کی چیف ایگزیکٹو آفیسر ریتو مہیشوری نے اسپتال کا دورہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہاں داخلہ لینے کے لئے نوئیڈا کے رہائشی موبائل نمبر 9625676944 اور 9354835239 پر بات کر سکتے ہیں۔ اس اسپتال میں خواتین اور مرد مریضوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔
اس سے قبل نوئیڈا اتھارٹی محکمہ صحت کو 299 آکسیجن سلنڈر دے چکی ہے۔ محکمہ صحت شہر میں ہوم آئیسولیشن کے مریضوں کے لئے ہری دوار سے آکسیجن لا رہا ہے۔