ETV Bharat / state

پانچ بچوں کے ساتھ خودکشی کرنے کی کوشش - اتر پردیش کی خبر

بھدوہی کے جہانگیرآباد گنگا گھاٹ پر اتوارکی صبح ایک خاتون نے اپنے پانچ بچوں کو لے کر خودکشی کرنے کی نیت سے گنگا میں چھلانگ لگا دیا۔ بچے پانی میں ڈوب گئے جبکہ ماں تیر کر باہر آگئی۔

پانچ بچوں کے ساتھ خودکشی کرنے کی کوشش
پانچ بچوں کے ساتھ خودکشی کرنے کی کوشش
author img

By

Published : Apr 12, 2020, 3:22 PM IST

ریاست اترپردیش کے بھدوہی سے ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ ایک ماں اپنے 5 بچوں کے ساتھ گنگا ندی میں کود گئی۔ ماں خود تیر کر ندی سے باہر نکل گئی ہے جبکہ اس کے پانچوں بچے پانی میں ڈوب گئے۔ تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ والدہ نے ایسا کیوں کیا۔

دراصل بھدوہی کے جہانگیرآباد گنگا گھاٹ پر اتوارکی صبح ایک خاتون نے اپنے پانچ بچوں کو لے کر خودکشی کرنے کی نیت سے گنگا میں چھلانگ لگا دیا۔ بچے پانی میں ڈوب گئے جبکہ ماں تیر کر باہر آگئی۔

ان میں سے تین لڑکیاں اور دو بیٹے تھے۔ سبھی بچے 11 سال سے کم عمر کے تھے۔ جن کا نام شنکر (6)، کیشو (3)، آرتی (11)، سرسوتی ( 7) اور ماتیشوری (5) ہے۔

گاؤں والوں کے پوچھنے پر خاتون نے کہا کہ 'میں نے اپنے سارے بچوں کو ڈبا دیا ہے۔ '

واقعے کی خبر سن کر گاؤں والے حیران ہیں۔

حالانکہ پولیس گذشتہ ایک گھنٹے سے بچوں کی تلاش میں غوطہ خوروں کی ٹیم کے ساتھ کام کر رہی ہے۔

کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ خاتون کچھ دنوں سے ذہنی طور پر ٹھیک نہیں ہے۔

فی الحال پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.