ETV Bharat / state

مظفرنگر: کورونا کے 43 نئے مریض ملے اور 59 ہوئے صحتیاب - مظفرنگر میں کورونا کے 43 نئے مریض ملے

مظفرنگر میں کورونا وائرس کے آج 43 نئے معاملے سامنے آئے۔ ساتھ ہی 59 مریض کورونا سے صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔ اب تک 90 سے زائد مثبت مریضوں کی موت واقع ہو چکی ہے۔

مظفرنگر میں کورونا وائرس
مظفرنگر میں کورونا وائرس
author img

By

Published : Dec 7, 2020, 10:13 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں کورونا وائرس کیسز کا نکلنا بدستور جاری ہے۔ آج بھی ضلع میں 43 مثبت کیس ملے ہیں۔ جس کے بعد ضلع انتظامیہ میں ہلچل مچ گئی۔ آج موصول ہوئی 1180 رپورٹ میں 43 مثبت کیس پائے گئے ہیں اور دیگر تمام رپورٹیں منفی آئی ہیں۔

راحت کی بات یہ بھی ہے کی محکمہ صحت کی ٹیم نے آج 59 مثبت مریضوں کو ٹھیک کرکے ڈسچارج بھی کردیا ہے۔ اب کورونا مثبت مریضوں کی تعداد 503 رہ گئی۔ وہیں مظفر نگر میں اب تک 90 سے زائد کورونا مثبت افراد کی موت بھی ہو چکی ہیں۔

مظفر نگر میں کورونا وائرس کے 43 نئے مریضوں میں سے کچھ مریضوں کو بیگراج پور میڈیکل کالج مظفر نگر کے آئسولیشن وارڈ میں بھیجا گیا اور کچھ کو ہوم آئسولیٹ کیا گیا ہے۔ میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں کی ٹیم پہلے ہی تقریباً 6674 کے قریب متاثرہ افراد کو صحت یاب کر چکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.