ریاست اتر پر دیش کے دیوبند سے سماجوادی پارٹی کے سابق رکن اسمبلی معاویہ علی اپنے متنازعہ بیان کی وجہ سے ہمیشہ سرخیوں میں رہتے ہیں۔
معاویہ علی نے اپنی رہائش گاہ پر آج صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اترپردیش انتظامیہ مجھ پر اور میرے بیٹے حیدرعلی سمیت 40 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔
سابق رکن اسمبلی معاویہ علی نے کہا کہ اتر پردیش پولیس بھارتیہ جنتا پارٹی کے اشارہ پر کام کر رہی ہے،اور ساتھ ہی میڈیا کی آواز کو بھی دبانا چاہتی ہے، اس حکومت میں کسی کو بھی سچ بولنے کی اجازت نہیں ہے،جبکہ امت شاہ غنڈوں کی طرح بولتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹرمپ جب دہلی کے دورے پر آتے ہیں، تودنیا کا انٹیلی جنس دہلی میں مصروف رہتا ہے،اس کے باووجود دہلی میں گجرات جیسا فرقہ وارانہ فساد ہوتا ہے ،اور مسلمانوں کو مرنے کے لئے چھوڑ دیا جاتا ہے ،
وہیں اترپردیش کی یوگی حکومت لوگوں کو غنڈوں کی طرح پریشان کررہی ہے، انہوں نے کہا کہ ہم حق اور سچ کے لیے جیل جانے کو بھی تیار ہیں، کیونکہ ہم گاندھی وادی لوگ ہیں۔