ETV Bharat / state

رامپور: جہیز کے خاطر زہر دے کر دلہن کا قتل - رامپور تازہ ترین خبریں

ریاست اتر پردیش کے رامپور کے انڈری گاؤں میں چار ماہ کی نئی نویلی دلہن کو زہر دے کر قتل کرنے کی واردات سامنے آئی ہے۔ اس معاملے میں شوہر سمیت چھ افراد کے خلاف رپورٹ درج کر لی گئی ہے۔

4 month old bride murder by poison for dowry
جہیز کے خاطر زہر دے کر دلہن کا قتل
author img

By

Published : Jul 9, 2020, 3:38 PM IST

دلہن کے سسرال والوں پر جہیز کے مطالبہ کا الزام ہے۔ بھوٹ تھانہ پویس معاملے کی چھان بین کر رہی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

رامپور کے تھانہ بھون علاقے میں چار ماہ کی دلہن کو جہیز کے خاطر زہر دے کر قتل کرنے کے معاملے میں شوہر سمیت 6 لوگوں کے خلاف رپورٹ درج کرائی گئی ہے۔

پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ضلع ہسپتال بھیج دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق منے ولد ملن ساکن ہینگا نگلہ تھانہ کیمری نے اپنی 21 سالہ لڑکی شائستہ کی شادی 4 ماہ قبل سلمان ولد رمضانی ساکن انڈری تھانہ بھوٹ کے ساتھ کی تھی۔

بتایا گیا ہے کہ شادی میں موٹر سائیکل اور انورٹر کی مانگ پوری نہ ہونے پر شائستہ کے ساتھ مار پیٹ کی جانے لگی اور اسی کو لیکر سسرال والوں نے شائستہ کو زہر دے دیا۔ جس سے شائستہ کی موت واقع ہو گئی۔

پڑوسیوں نے لڑکی کے مائکے والوں کو فون کے ذریعہ اطلاع دی۔ مائکے والے موقع پر پہنچے اور واردات کی اطلاع پولیس کو دی۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ضلع ہسپتال بھیج دیا ہے۔ اس سلسلہ میں مہلوکہ کے والد نے شوہر سمیت سسرال کے چھ لوگوں کے خلاف نامزدہ رپورٹ درج کرائی ہے جبکہ شوہر اور اس کے گھر کے لوگ فرار ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.