ETV Bharat / state

راجدھانی ایکسپریس کی زد میں آنے سے چار کی موت - اترپردیش

اترپردیش کے ضلع اٹاوہ میں پیر کو دہلی -ہاوڑہ ریلوے روٹ کے بلرائی ریلوے اسٹیشن پر راجدھانی ایکسپریس کی زد میں آنے سے چار مسافروں کی موت ہو گئی۔

راجدھانی ایکسپریس کی زد میں آنے سے چار کی موت
author img

By

Published : Jun 10, 2019, 1:31 PM IST

وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ حادثے میں چار افراد کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سوگوار کنبوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ کے افسران کو حادثے میں زخمی ہوئے افراد کومناسب علاج مہیا کرانے کی ہدایت دی۔ تاہم پولیس انتظامیہ کے مطابق اس حادثے میں چار افراد کی موت ہوئی ہے لیکن ان کے علاوہ کوئی دیگر مسافر زخمی نہیں ہوا ہے۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ چندرپال سنگھ نے بتایا کہ بلرائی ریلوے اسٹیشن پر اودھ ایکسپریس صبح سات بجے کے قریب آ کر کھڑی ہوئی۔ گاڑی میں بھیڑ زیادہ ہونے کی وجہ سے کوشامبی کے رہنے والے چار افراد اپلیٹ فارم پر نہ اتر کر دوسری سمت سے کوچ تبدیل کرنے کے لئے اترے لیکن اس دوران دوسری ریل لائن پر راجدھانی ایکسپریس گزری اور چاروں اس کی زد میں آنے سے موقع پر ہی موت ہو گئی ۔ انہوں نے کہا کہ حادثے میں کوئی بھی ریل مسافر زخمی نہیں ہوا ہے۔

حادثے میں مرنے والے چاروں افراد ضلع کوشامبی کے جگ راجپور کے رہنے والے ہیں ۔ پورے معاملے کی تحقیقات کے لئے ریلوے افسروں کی جانب سے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ اگر جانچ میں کوئی قصور وارٹھہرایا جائے گا تو اس کے کارروائی کی جائے گی۔

کانپور کے گو جینی کے باشندے یشونت نے بتایا کہ چاروں اس کے رشتہ دار ہیں۔ چاروں کانپور سے ٹرین میں بیٹھے تھے اور کانپور سے سورت جا رہے تھے۔ یشونت نے بتایا کہ کانپور سے اودھ ایکسپریس میں بیٹھے تھے۔ یشونت نے الزام لگایا کہ ٹی ٹی 500 روپے مانگ رہا تھا۔ ٹی ٹی کے ڈر سے سب مخالف سمت سے اتر کر بھاگے کہ تبھی راجدھانی ایکسپریس آ گئی اور چار افراد ٹرین کی زد میں آ گئے۔

مرنے والوں میں جیتو (20) والد راجندر کمار، لاچند (20)، سریندر کمار (21) ولد بھیا لال ، پنٹو ساکنان گاؤں جگ راجپور کی موت ہوئی ہے۔ حادثے کی خبر ملنے کے بعد ہیڈکوارٹر سے ریلوے پولیس اور انتظامیہ عملہ موقع پر پہنچا گیا ہے ۔ اودھ ایکسپریس ٹرین مظفر پور سے باندرہ ٹرمینل جا رہی تھی۔ بلرائی اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر اودھ لوپ لائن پر کھڑا کرکے کانپور کی جانب سے دہلی جا رہی راجدھانی ایکسپریس ٹرین کو پاس کرایا جا رہا تھا۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.