ETV Bharat / state

Four Children Drown in Pit Filled امروہہ میں پانی سے بھرے گڑھے میں گر کر چار معصوموں کی موت - گڑھے میں گرنے سے چار معصوموں کی موت

امروہہ کے گجرولا علاقے میں پانی سے بھرے گڑھے میں گرنے سے چار معصوموں کی موت ہوگئی۔ معصوموں کی شناخت سوربھ (8)، اجیت (7)، سونالی (7) اور نیہا (7) کے طور پر ہوئی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 5, 2023, 4:01 PM IST

امروہہ: اتر پردیش میں امروہہ کے گجرولا علاقے میں جمعہ کی صبح کھیلتے ہوئے پانی سے بھرے گڑھے میں گرجانے سے چار بچوں کی موت ہو گئی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ بہار صوبے کے مزدور علاقے کے نونر گاؤں میں واقع سابق پردھان پتی رجب علی کے بھٹے پر کام کرتے ہیں اور بھٹے کے نزدیک جھگی میں رہتے ہیں۔ رام کا بیٹا سوربھ (8)، اجے کا بیٹا اجیت (7)، نارائن کی بیٹی سونالی (7) اور جھگڈو کی بیٹی نیہا (7) جھونپڑیوں سے متصل پانی سے بھرے گڑھے کے پاس کھیلتے ہوئے گر گئے۔

اسی دوران جیسے ہی مزدور بیٹی نیہا کی تلاش میں گڑھے کی طرف گیا تو اس نے پانی سے بلبلے اٹھتے دیکھ کر شورمچا دیا۔ شور سن کر دیگر مزدور بھی کام چھوڑ کر موقع پر پہنچے۔ ایک ایک کر کے چاروں بچوں کو گڑھے سے باہر نکالا گیا۔ اس کے بعد انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے مذکورہ چاروں بچوں کو مردہ قرار دے دیا۔ ذرائع نے بتایا کہ بہار سے تعلق رکھنے والے مزدوروں کے 20-25 خاندان ریاست بہار کے گجرولا تھانہ علاقہ کے نونر گاؤں میں واقع رجب علی کے بھٹے پر رہتے ہیں۔ تمام مزدور اپنے اہل خانہ کے ساتھ جھگی جھونپڑیوں میں رہتے ہیں۔ اینٹوں کے بھٹہ مالک نے حال ہی میں جھونپڑیوں کے نزدیک جے سی بی مشین سے گڑھے کھدوائے تھے۔ بارش کا پانی گڑھوں میں بھرنے کی وجہ سے اس میں ڈوب کر چار معصوموں کی موت ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: Youths Drowned in Budaun بدایوں میں تین سگے بھائیوں کی گنگا میں ڈوبنے سے موت

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.