ETV Bharat / state

مودی اور امت شاہ سے متعلق قابل اعتراض پوسٹ، مقدمہ درج

پولیس کے مطابق بی جے پی کے ایک مقامی رہنما ستیندر گپتا کی جانب سے درج شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا۔

4 booked for objectionable Whatsapp post on PM, HM
مودی اور امت شاہ سے متعلق قابل اعتراض پوسٹ،
author img

By

Published : Jun 24, 2020, 7:39 AM IST

ریاست اترپردیش کے فیروز آباد شہر میں واٹس ایپ گروپ میں وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے متعلق ایک قابل اعتراض پوسٹ کرنے کے الزام میں چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ان کے خلاف انفارمیشن ٹکنالوجی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔یہ افراد حضرات گنج میں آرڈیننس آلات کی فیکٹری میں کام کرتے ہیں۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ (سٹی) مکیش چندر مشرا نے بتایا کہ بی جے پی کے ایک مقامی رہنما ستیندر گپتا کی جانب سے درج شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ ستیندر گپتا پارٹی کے ٹنڈلا یونٹ کے سابق صدر ہیں۔

مکیش چندر مشرا نے کہا کہ حضرت پور میں آرڈیننس آلات فیکٹری میں کام کرنے والے چار افراد کے خلاف سائبر کرائم کا مقدمہ درج کیا گیا۔ یہ معاملہ آئی ٹی ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس معاملے کی مکمل تحقیقات کی جارہی ہیں۔ اس بات کی بھی تحقیقات کی جارہی ہیں کہ قابل اعتراض پوسٹ کہاں سے آئی ہے ، اور اسے آگے کیسے شیر گیا ہے۔ اگر تحقیقات میں ان کے کردار کی تصدیق ہوجاتی ہے تو انہیں بھی گرفتار کرلیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.