ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں کورونا وائرس کیسز مسلسل بڑھ رہے ہیں۔ آج بھی ضلع میں 38مثبت کیسز سامنے آئے ہیں۔ جس کے بعد ضلع انتظامیہ میں ہلچل مچی ہوئی ہے۔
آج 839 افراد کی رپورٹ موصول ہوئی جن میں 38مثبت کیسز پائے گئے ہیں اور دیگر تمام رپورٹیں منفی آئی ہیں۔وہیں مظفر نگر میں اب تک اس مہلک بیماری سے 11 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
ان میں سے 1 مورمنہ،2 شاہپور،1 سیول لائن،1رام پوری،1گاندھی کالونی،1 گو شالا,2پولیس لائن 6 ٹاؤن ہال،1 روڑکی چنگی،1منڈی سمیتی، وہلنا پولیس چوکی،2 سرکولر روڈ،11 ضلع جیل،1بڑھانا،2 ککڑا، میں ملے ہیں۔
مظفر نگر میں کورونا وائرس کے 38 نئے کیس سامنے آئے ہیں سبھی مریضوں کو بیگراج پور میڈیکل کالج مظفر نگر کے آئسولیشن وارڈ میں بھیجا گیا میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں کی ٹیم پہلے ہی تقریب279 متاثرہ افراد کو ٹھیک کرکے گھر بھیج دیا گیا ہیں ۔ اس کی مزید جانکاری اے ڈی ایم مظفر نگر نے دی۔