ETV Bharat / state

Noida Authority: نوئیڈا کے دیہی علاقوں میں ترقیاتی کاموں پر 350 کروڑ روپے خرچ

author img

By

Published : Nov 25, 2021, 4:13 PM IST

نوئیڈا اتھارٹی (Noida Authority) کی سی ای او ریتو مہیشوری (Ritu Maheshwari) نے دیہی علاقوں میں ہوئے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے پریس کانفرنس کی۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی بہتری، نالوں اور نالیوں کی تعمیر، بارات گھروں، پنچایت گھروں اور چوپالوں کی تعمیر، اسکولز کی تعمیر، پینے کے صاف پانی، بہتر سیوریج کنیکٹیویٹی کے ساتھ ساتھ باغات سے متعلق کاموں میں 350 کروڑ روپے خرچ کیے گئے۔

ریاست اترپردیش کے نوئیڈا اتھارٹی (Noida Authority) کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر ریتو مہیشوری (Ritu Maheshwari) نے دیہی علاقوں کی ترقیاتی کاموں کے حوالے سے تفصیلات پیش کیں۔ انہوں نے دیہی علاقوں میں پچھلے چار برسوں میں کئے گئے کاموں کی جانکاری دی۔

انہوں نے کہا کہ نوئیڈا کے نوٹیفائیڈ علاقوں میں واقع گاؤں کی ہمہ جہت ترقی کے لیے مختلف اعلیٰ سطح کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

سڑکوں کی بہتری، نالیوں کی تعمیر، بارات گھروں، پنچایت گھروں اور چوپالوں کی تعمیر، اسکولوں کی تعمیر، برق کاری، ایل ای ڈی اسٹریٹ لائٹس کا انتظام، پینے کے صاف پانی، بہتر سیوریج کنیکٹیویٹی کے ساتھ ساتھ باغات سے متعلق کام کیے گئے۔ ان کاموں میں تقریباً 350 کروڑ روپے خرچ ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ 51 گاؤں میں 61 شادی گھر تعمیر کیے گئے ہیں، جبکہ صدر پور میں ایک بارات گھر اور گڑھی چوکنڈی میں ایک بارات گھر کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ نٹھاری، بہلول پور، پارتھلا، یعقوب پور، رائے پور، جھٹہ وغیرہ جیسے گاؤں کو ماڈل گاؤں کے طور پر تیار کیا جا رہا ہے۔

نوئیڈا اتھارٹی کی سی ای او ریتو مہیشوری

کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (کارپوریٹ سوشل ریسپانسبیلیٹی) (CSR) فنڈ سے خواتین کے لیے کھیلوں کی سہولیات کو ترقی دی جائے گی۔ اس میں مائیکرو سافٹ کمپنی کی جانب سے گاؤں جھٹہ میں خواتین کے لیے کبڈی اور بیڈمنٹن کورٹ بنانے کے لیے جگہ مختص کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ سرف آباد گاؤں میں 54 کروڑ کی لاگت سے منی اسٹیڈیم بنایا گیا ہے۔

25 کروڑ سے دس گاؤں میں ترقیاتی کام ہوں گے

سی ای او نے کہا کہ کسانوں کی جانب سے آبادی کے تعین کا مطالبہ 2011 کی بنیاد پر کیا گیا تھا۔ پچھلے دس برسوں سے اس توسیعی علاقے میں ترقیاتی کاموں کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔ اتھارٹی نے اب دس گاؤں صدر پور، برولہ، آغا پور، ہوشیار پور، سرف آباد، سورخہ، سالار پور، شاہ پور، گووردھن پور، گڑھی شاہ پور اور اصغر پور میں 25 کروڑ روپے کے ترقیاتی کاموں کی تجویز پیش کی ہے۔ ان دیہاتوں میں نالی، سڑکوں کی مرمت سی سی روڈ، پل کی تعمیر اور تالاب کی باؤنڈری وال وغیرہ کا کام کیا جائے گا۔ یہ کام یکم سے 31 دسمبر تک شروع ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.