ETV Bharat / state

اترپردیش میں 35 گھنٹوں کا لاک ڈاؤن شروع

ریاست اترپردیش کے تمام اضلاع سمیت رامپور میں بھی 35 گھنٹوں کا لاک ڈاؤن شروع ہو چکا ہے۔ کورونا کے بڑھتے معاملوں کے پیش نظر حکومت نے فیصلہ لیا ہے کہ 17 اپریل رات 8 بجے سے 19 اپریل بروز پیر صبح 7 بجے تک 35 گھنٹوں کا لاک ڈاؤن جاری رہے گا۔ کورونا کی دوسری لہر میں تیزی دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔ دیگر نظام زندگی تھمنے کے ساتھ ہی رمضان المبارک کی بھی عبادات ایک مرتبہ پھر متاثر ہو رہی ہیں۔

اترپردیش میں 35 گھنٹوں کا لاک ڈاؤن شروع
اترپردیش میں 35 گھنٹوں کا لاک ڈاؤن شروع
author img

By

Published : Apr 18, 2021, 7:52 AM IST

اترپردیش کے تمام اضلاع میں کورونا کے بڑھتے اثرات کو دیکھتے ہوئے حکومت نے 35 گھنٹوں کے لاک ڈاؤن کا فیصلہ لیا ہے۔ ضروری سہولیات اور ناگزیر حالات کو چھوڑکر کسی کو بھی حالت میں باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہے۔

اترپردیش میں 35 گھنٹوں کا لاک ڈاؤن شروع

اس دوران رامپور شہر کو سینیٹائز کرنے کا کام کیا جائے گا۔ اسی کے ساتھ ہی اگر کوئی شخص بغیر ماسک کے نظر آ رہا ہے تو اس سے ایک ہزار روپے بطور جرمانہ وصول کئے جا رہے ہیں اور اگر کوئی دوبارہ بغیر ماسک کے نظر آیا تو اس سے 10 ہزار روپے وصول کیے جائیں گے۔

ہفتہ کی شب 8 بجے سے شروع ہوئے اس لاک ڈاؤن کا عوام کی جانب سے بھی مکمل عمل آوری دکھائی دے رہی ہے۔ رات 8 بجے کے بعد سے دور سے دور تک کوئی شخص نظر نہیں آ رہا ہے۔ رمضان المبارک میں دیر تک کھلے رہنے والے بازار بھی مکمل طور پر بند دکھائی دے رہے ہیں۔پولیس کی جانب سے ماسک چیکنگ مہم بھی اب رفتار پکڑتی جا رہی ہے۔

ضلع کے مختلف مقامات پر پہنچ کر پولیس بغیر ماسک والوں کا چالان کاٹ رہی ہے۔

دوسری طرف ضلع میں کورونا کا قہر بدستور جاری ہے۔ جمعہ کو آئی رپورٹ کے مطابق 95 نئے متاثرین کے ساتھ ہی ضلع کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر اب 512 ہو گئی ہے۔ حالانکہ اس دوران 50 افراد شفایاب بھی ہوئے ہیں جنہیں آئسولیشن وارڈ سے چھٹی دے دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میرٹھ: کورونا کے اضافی معاملے کے پیش نظر 11 گھنٹے کا لاک ڈاؤن

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.