ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں کورونا وائرس کا قہر مسلسل جاری ہے اس دوران آج ضلع میں 34 کورونا کے نئے معاملے سامنے آئیں ہیں۔ جس کے بعد ضلع انتظامیہ میں افراتفری کا ماحول ہے ۔
محکمہ صحت کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق آج 67 مثبت مریض صحتیاب ہوکر گھر کے لئے روانہ ہوگئے ہیں۔ جس کے بعد اب ضلع میں کورونا مریضوں کی تعداد 508 رہ گئی۔ وہیں مظفر نگر میں اب تک 90 سے زائد کورونا مثبت افراد کی موت بھی ہو چکی ہیں۔
مظفر نگر میں ملے نئے مریضوں کو بیگراج پور میڈیکل کالج میں منتقل کیا گیا ہے وہیں کچھ کو ہوم آئسولیٹ کیا گیا ہے۔ میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں کی ٹیم پہلے ہی تقریباً 6534 کے قریب متاثرہ افراد کو صحت یاب کرکے گھر بھیج چکی ہے۔اس کی مزید جانکاری اے ڈی ایم آلوک کمار نے دی۔