گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اتر پردیش میں کورونا کے 33214 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 184 افراد کی موت ہوئی ہے۔
چیف ایڈیشنل سکریٹری طب اور صحت امت موہن نے کہا کہ ٹیسٹنگ کی استعداد مسلسل بڑھائی جا رہی ہے۔ ایک دن میں کل 225269 سیمپل کا ٹیسٹ کیا گیا۔ ریاست میں اب تک کل 38892416 سیمپل کا ٹیسٹ کیا گیا ہے۔ ریاست میں 24 گھنٹے میں کورونا کے 33214 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
ریاست میں 242265 کورونا کے فعال کیسز ہیں۔ 24 گھنٹوں میں 14198 افراد اور اب تک کل 689900 افراد ڈسچارج ہوئے ہیں۔ ریاست میں سرویلانس ٹیم کے ذریعے 218401 علاقوں میں 552205 ٹیم دن کے ذریعے 32862430 گھروں کے 158960782 آبادی کا سروے کیا گیا ہے۔
ریاست میں کووڈ ویکسینیشن کا کام مسلسل جاری ہے۔ اب تک 9373419 افرد کو ویکسین کی پہلی ڈوز دی گئی ہے۔ اس طرح کل 11146030 کو ویکسین کی ڈوز دی جا چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو لوگ ہوم آئیسولیشن میں ہیں اور وہ ڈاکٹر کی صلاح لینا چاہتے ہیں، تو وہ ہیلپ لائن نمبر 18001805146 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ آر ٹی پی سی آر، انٹیجن اور ٹرنیٹ سے مفت ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔ اگر لوگ نجی لیبارٹری سے ٹیسٹ کرواتے ہیں تو اس کی ادائیگی 700 روپیے کرنی ہوگی۔ لیبارٹری آپ کے گھر جا کر سیمپل لیتی ہے تو اس کی ادائیگی 900 روپیے کرنا ہوگا۔
مسٹر پرساد نے بتایا کہ حکومت ہند نے یکم مئی سے 18 برس سے زیادہ عمر کے لوگوں کا ویکسینیشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریاستی حکومت کی جانب سے منصوبہ بنایا جا رہا ہے اور ویکسین کی دستیابی کی بنیاد پر اس کام کو یکم مئی سے شروع کیا جائے گا۔ اس وقت کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے اور اس کی دوسری لہر چل رہی ہے۔ ایسے میں ہر کسی کو احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔
(یو این آئی)