ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں کورونا کے 30 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔جبکہ 30 مریض صحت یاب ہوکر آج گھر کے لئے روانہ بھی ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت کی جانب جاری رپورٹ کے مطابق 921 رپورٹ آج موصول ہوئی جس میں 30 مثبت کیس پائے گئے ہیں اور دیگر تمام رپورٹیں منفی آئی ہیں۔
محکمہ صحت کی ٹیم نے آج 30 مثبت مریضوں کو ٹھیک بھی کیا ہے اس کے بعد ضلع میں اب کورونا مثبت مریضوں کی کل تعداد 315 ہوگئی ہے وہیں مظفر نگر میں اب تک 95 سے زائد کورونا مثبت افراد کی موت بھی ہو چکی ہیں۔
مظفر نگر میں ملے کورونا کے 30 نئے مریضوں کو بیگراج پور میڈیکل کالج کے آئسولیشن وارڈ میں داخل کرایا گیا ہے اور کچھ کو ہوم آئسولیٹ کیا گیا ہے۔ میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں کی ٹیم پہلے ہی تقریباً 7609 کورونا متاثرہ افراد کو صحت یاب کر چکی ہے۔