اترپردیش میں کرونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ یو پی میں آج 583 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ 30 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
صوبے میں اب تک 8610 مریض ڈسچارج کیے گئے ہیں۔ آگرہ سے 878،غازی آباد سے 374، نوئیڈا سے 555 ،میرٹھ سے 432 ، کانپور سے 452، سہارنپور سے 260، وارانسی سے 210، دارالحکومت لکھنؤ سے 409 اس کے علاوہ دوسرے اضلاع سے بھی ڈسچارج کیا گیا ہے۔
کرونا وائرس سے اتر پردیش میں اب تک 465 موت ہوئی۔ آگرہ میں 72، میرٹھ میں 77، کانپور شہر میں 27، غازی آباد میں 26، علی گڑھ میں 20، فیروز آباد میں 19، مراد آباد میں 15، لکھنؤ میں 9 اس کے علاوہ دوسرے اضلاع میں کورونا متاثرین کی موت ہوئی ہے۔
اتر پردیش میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ بڑھتا ہی جارہا ہے۔ آج سب سے زیادہ 583 پازیٹیو کیس اور 30 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
اس کے علاوہ سی ایم ہیلپ لائن میں کام کرنے والے 80 سے زائد ملازمین کووڈ 19 کے شکار ہو چکے ہیں، ساتھ ہی بڑی تعداد میں جی آر پی کے جوان بھی کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں۔