ETV Bharat / state

Three Students Corona Positive in Ghaziabad: غازی آباد میں مزید تین طلبہ کورونا مثبت

author img

By

Published : Apr 11, 2022, 6:34 PM IST

غازی آباد کے ویشالی میں واقع کے آر منگلم اسکول میں 3 طلبہ کے کورونا سے متاثر پائے جانے کے بعد اسکول انتظامیہ نے طلبہ کو آف لائن کلاسز چلانے کے لیے سرکلر بھیجا ہے۔ Three Students of KR Mangalam School Corona Positive

غازی آباد میں مزید تین طلبہ کورونا مثبت
غازی آباد میں مزید تین طلبہ کورونا مثبت

ریاست اترپردیس کے ضلع غازی آباد کے اسکولز میں کورونا کیسز میں اضافہ شروع ہوگیا ہے۔ سینٹ فرانسس اسکول کے بعد اب کے آر منگلم اسکول کے بھی تین بچے کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ اس طرح اب دونوں اسکول میں متاثرہ بچوں کی تعداد پانچ ہو گئی ہے۔ محکمہ صحت نے بچوں کے رابطے میں آنے والوں کا پتہ لگاکر سیمپل لینے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ غازی آباد کے ویشالی میں واقع کے آر منگلم اسکول میں 3 طلبہ کے کورونا سے متاثر پائے جانے کے بعد اسکول انتظامیہ نے طلبہ کو آف لائن کلاسز چلانے کے لیے سرکلر بھیجا ہے۔ Three more children corona positive in Ghaziabad

یہ بھی پڑھیں: Covid-19 in Ghaziabad: غازی آباد کے ایک سکول میں دو افراد کورونا سے متاثر، ادارہ تین دن کے لئے بند

سرکلر میں لکھا ہے، 'ہمارے اسکول میں کووڈ-19 کے تین مثبت کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے پیش نظر اسکول انتظامیہ نے اگلے دو دنوں کے لیے آف لائن کلاسز کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ہم ان دنوں میں آن لائن کلاسز کے ذریعے تعلیم کی فراہمی جاری رکھیں گے۔' اس سے قبل اندرا پورم میں واقع سینٹ فرانسس اسکول کی کلاس 3 اور کلاس 9 کا ایک ایک طالب علم کورونا مثبت پایا گیا تھا۔ جس کے بعد اسکول انتظامیہ نے احتیاط کے طور پر 13 اپریل تک آف لائن کلاسز کو معطل کر دیا ہے۔ اس دوران صرف آن لائن کلاسز کا انعقاد کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.