اے ایس پی ساؤتھ منوج کمار پانڈے نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پولیس کو مخبر سے اطلاع ملی کہ ایک ڈی سی ایم لکھنؤ شاہراہ سے نہ آنے کے بجائے چنہٹ سترکھ روڈ سے آ رہی ہے۔
پولیس نے اس ڈی سی ایم کو سرئیاں بازار میں روک کر تلاشی لی تو 340 کارٹونس میں 1160 بوتل شراب برآمد ہوئی۔
جس کی قیمت 30 لاکھ روپئے بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے ٹرک ڈرائیور منشارام کو گرفتار کر لیا ہے۔
اس نے بتایا کہ وہ لکھنؤ کے سروجنی نگر سے بارہ بنکی میں مکیش جائیسوال کو سپلائی کرنے والے تھے۔
اے ایس پی منوج پانڈے نے کہا اس بات سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ اس شراب کا استعمال سہ سطحی پنچایت انتخابات میں ووٹرس کو ورغلانے کے استعمال میں کیا جانےوالا تھا. پولیس اس معاملے میں مصروف تحقیقات ہے۔