ETV Bharat / state

اترپردیش: لال جی ٹنڈن کے انتقال پر تین روزہ سوگ کا اعلان

author img

By

Published : Jul 21, 2020, 1:13 PM IST

وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے مدھیہ پردیش کے گورنر آنجہانی لال جی ٹنڈن کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ تو وہیں ریاستی حکومت نے ٹنڈن کی موت پر تین روزہ ریاستی سوگ کا اعلان کیا ہے۔

اترپردیش: لال جی ٹنڈن کے انتقال پر تین روزہ سوگ کا اعلان
اترپردیش: لال جی ٹنڈن کے انتقال پر تین روزہ سوگ کا اعلان

وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے مدھیہ پردیش کے گورنر لال جی ٹنڈن کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلی نے ٹنڈن کے بیٹے اور یوپی حکومت کے وزیر آشوتوش ٹنڈن سے فون پر بات کرتے ہوئے اظہار تعزیت کیا۔ ریاستی حکومت نے ٹنڈن کی موت پر تین روزہ ریاستی سوگ کا اعلان کیا ہے۔

یوگی نے کہا کہ لال جی ٹنڈن کے انتقال پر ملک نے ایک مقبول لیڈر ، اہل منتظم اور تیز سماجی کارکن کھو دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لال جی ٹنڈن لکھنؤ کی روح تھے۔ وزیراعلیٰ نے لال جی ٹنڈن کے سوگوار لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے جبکہ مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی ہے۔

حکومت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں ترجمان نے کہا کہ ریاستی حکومت نے تین روزہ ریاستی سوگ کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 'لال جی ٹنڈن کا انتقال حرکت قلب بند ہونے کے سبب ہوا'

لکھنؤ کے پسندیدہ رہنما لال جی ٹنڈن کی وفات پر لکھنؤ میں رنج و غم کا ماحول ہے۔ ٹنڈن بی جے پی ہی نہیں بلکہ دیگر پارٹیوں کے کارکنان کے درمیان بھی مقبول تھے۔

یہ اس لئے تھا کہ کیوں کہ ان کے پاس مدد کے لئے آنے والے کسی کو بھی مایوس نہیں کیا۔ لال جی ٹنڈن ایک ایسے رہنما ہیں جو لکھنؤ میں ذات پات، مذہب سے بالاتر ہوتے نظر آتے ہیں۔

لال جی ٹنڈن کا جسد خاکی صبح دس بجے سے دوپہر بارہ بجے تکم تریلوکناتھ ہال حضرت گنج اور اور دوپہر بارہ سے چار بجے تک ان کی رہائش گاہ سوندھی ٹولا چوک میں رکھا جائے گا۔ تدفین شام 4 بجےگلالاگھاٹ پر ہوگی۔ اس دوران لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ سماجی دوری کا عمل کریں اور گھروں سے ہی خراج تحسین پیش کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.