ETV Bharat / state

اترپردیش میں تین بدمعاش گرفتار - ٹرینوں میں مسافروں کا سامان چوری

اترپردیش کی گورنمنٹ ریلوے پولیس(جی آر پی) نے ٹرینوں میں مسافروں کا سامان چوری کرنے والے گروہ کے تین لٹیروں کو جمعہ کو اٹاوہ سے گرفتار کیا ہے۔

علامتی تصویر
author img

By

Published : Sep 27, 2019, 10:20 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 6:55 AM IST

اٹاوہ میں جی آر پی کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس روی کانت پاراشر نے جمعہ کو بتایا کہ مرودھر ایکسپریس کے اے سی کوچ میں سفر کرہی اسپین اور اٹلی کی خواتین مسافروں کے علاوہ دیگر مسافروں سے بھی بدمعاشوں نے لوٹ پاٹ کی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ اپ مرودھر ایکسپریس کے اے سی کوچ میں سفر کررہی الیشہ ماریہ کا قیمتی موبائل سات اگست کو چوری کرلیا تھا۔ اس کے علاوہ یکم اگست کو اسپین کی مالٹا چارلی سے 11 ہزار 500 روپئے اور ایک دیگر سامان چوری کیا تھا۔ساتھ ہی ان لوگوں نے ٹرین میں سفر کررہے دیگر مسافروں کے سامان پر ہاتھ صاف کیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار کئے گئے بدمعاشوں پر آگرہ کینٹ، جی آر پی کے علاوہ دیگر تھانوں میں مقدمے درج ہیں۔پولیس نے ان کے قبضے سے چھ قیمتی موبائل،تین چاقو، دو جوڑی چاندی کی پائل 15800 روپئے نقدی برآمد کئے ہیں۔
مسٹر پارشر نے بتایا کہ شاطر بدمعاش مرودھر ایکسپریس کے اے سی کوچ کو نشانہ بنا کر واردات کو انجام دیتے تھے۔گرفتار سبھی بدمعاشوں کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Oct 2, 2019, 6:55 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.