ETV Bharat / state

مظفرنگر میں کورونا وائرس کے 28 نئے معاملے

مظفرنگر میں کورونا وائرس کے آج 28 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، ساتھ ہی 45 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ اب تک 100 سے زائد مثبت مریضوں کی موت بھی ہو چکی ہے۔

28 new cases of corona virus in Muzaffarnagar
مظفرنگر میں کورونا وائرس کے 28 نئے معاملے
author img

By

Published : Jan 4, 2021, 8:49 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں کورونا وائرس کیسز کا نکلنا بدستور جاری ہے۔ آج بھی ضلع میں 28 مثبت کیسز ملے ہیں۔ جس کے بعد ضلع انتظامیہ میں تشویش ہے۔ آج موصول ہوئی 322 رپورٹز میں 28 مثبت کیسز پائے گئے ہیں اور دیگر تمام رپورٹیں منفی آئی ہیں۔

راحت کی بات یہ بھی ہے کہ آج 45 مثبت مریض ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔ اب کورونا مثبت مریضوں کی تعداد 288 رہ گئی ہے۔ مظفر نگر میں اب تک 100 سے زائد کورونا مثبت افراد کی موت بھی ہو چکی ہیں۔

نئے مریضوں میں کچھ مریضوں کو بیگراج پور میڈیکل کالج مظفر نگر کے آئسولیشن وارڈ میں بھیجا گیا ہے اور کچھ کو ہوم آئسولیٹ کیا گیا ہے۔ میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں کی ٹیم پہلے ہی تقریباً 7761 کے قریب متاثرہ افراد کو صحت یاب کر چکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.