ETV Bharat / state

اترپردیش میں 27 نئے کورونا مثبت کیسیز - کوروناوائرس کے کیسیز میں مسلسل اضافہ

کوروناوائرس کے کیسیز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، اس ضمن اب اترپردیش میں آج بھی 27 نئے کورونا مثبت واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

author img

By

Published : Apr 30, 2020, 10:39 PM IST

ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں محکمہ صحت نے کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے بارے میں نئی تفصیلات جاری کی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق اب کوروناوائرس انفیکشن کے 27 نئے معاملات کے ساتھ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2134 سے بڑھ کر 2161 ہوگئی ہے۔

کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی نے 646 کورونا نمونوں کی جانچ کی ہے جس میں 27 نئے معاملات سامنے آٗے ہیں، ان مریضوں میں 25 آگرہ اور ایک ایک لکھنؤ اور فیروزآباد سے ہیں، متاثرہ کیسیز میں چار خاتون اور 21 مرد شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اترپردیش کے گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 27 نئے متاثرین کی تصدیق کے ساتھ ریاست میں مجموعی طور سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 2161 پہنچ گئی، جن میں سے ابھی تک 39 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

اس وقت ریاست میں مجموعی طور سے 1734 ایکٹو کیسز ہیں جب کہ 520 مریض مکمل طور سے شفایاب ہوکر گھروں کو جاچکے ہیں، گذشتہ 24گھنٹوں میں ریاست تین مریضوں کی موت ہوئی ہے۔

پرنسپل سکریٹری(صحت) امت موہن پرساد نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ ریاست میں متاثرہ 60 اضلاع میں سے سات اضلاع میں اس وقت کوئی بھی ایکٹیو کیس نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست کے 12 لیبز میں پول ٹیسٹ کی بھی شروعات کی جاچکی ہے، منگل کو 1612 نمونوں کے 332 پول ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 15 کی رپورٹ مثبت آئی تھی، جبکہ بقیہ کی رپورٹ منفی ہے۔

خیال رہے کہ اب ریاست بھر میں کوارٹین کیے گئے مریضوں کی تعداد 11748 ہوچکی ہے، جبکہ 1734 افراد کو آئی سولیشن میں رکھا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گذشتہ دنوں ہم نے مشاہدہ کیا کہ بہت سارے نمونے واپس کردیے گئے کیونکہ ان کے بارے میں غالب گمان تھا کہ یا تو ان کا نمونہ صحیح سے نہیں لیا گیا ہے۔

لہذا اسے دیکھتے ہوئے بدھ کو آئی سی ایم آر کی گائیڈ لائن کے تحت سمارٹ کلکشنس کے لیے تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا۔

مسٹر پرساد نے کہا کہ تمام اضلاع کے چیف میڈیکل افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ جلد از جلد بچوں کے ٹیکہ کاری پروگرام کا آغاز کریں۔

چنندہ ہسپتالز میں ایمرجنسی خدمات شروع کیے جانے کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بدھ کو پرائیویٹ ہسپتالز کے نوڈل افسران کا تربیتی پروگرام منعقد کیا گیا۔

افسران نے واضح کیا کہ ایسا کوئی آرڈر نہیں ہے، جس کےتحت ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ میں زیر علاج ہر مریض کا کووڈ-19 ٹیسٹ کیا جانا ضروری ہو۔

انہوں نے کہا کہ صرف ان مریضوں کی ٹیسٹنگ کی جائے گی جن کے اندر کورونا کے علامات ظاہر ہوں گے۔

واضح رہے کہ اس دوران ریاست بھر میں 39 افراد کی موت ہوچکی ہے، محکمہ صحت نے بتایا کہ پچھلے 24 گھنٹوں میں 27 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رکم کیش نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 27 نئے مریضوں میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد ریاست میں اب کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد اب 2161 ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ شہر گورکھپور اور پیلی بھیت کو اب تک کورونا وائرس سے پاک اضلاع شمار کیا جاتا تھا، لیکن کل کورونا وارئرس نے وہاں بھی دستک دے دی ہے، جہاں اتوار کی رات موصول ایک رپورٹ کی بنیاد پر ایک شخص کے اندر کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.