گذشتہ روز ایئرپورٹ پر کسٹم آفیسر نے سونا اسمگلروں کو گرفتار کیا ہے۔ جو دبئی سے آنے والی آئی ایکس 194 سے آئے دو مسافر سلمان(دہلی) اور فرحان(رائے بریلی) کے رہنے والے ہیں۔
ان دونوں کے پاس 482 اور 202 گرام سونا ضبط کیا گیا ہے۔
محکمہ کسٹم کے افسروں نے دبئی سے لکھنؤ آنے والے 2 مسافروں کے پاس تقریبا 27 لاکھ مالیت کا سونا برآمد کیا ہے۔
دونوں مسافر دہلی اور رائے بریلی کے رہنے والے ہیں۔
اسمگلروں پر کاروائی کسٹم ڈیپارٹمنٹ کے کمشنر یوپی شکلا کی رہنمائی اور اسسٹنٹ کمشنر اجیت کسپوٹا کی قیادت میں کی گئی۔